Sports

افغان اوپنرز نے پاکستان کے بابر اور رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

افغان اوپنرز نے پاکستان کے بابر اور رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

افغانستان کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے پاکستانی بابر اور رضوان کا پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کیخلاف سپر 8 میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل بابر اعظم اور رضوان نے ورلڈ کپ 2021 میں 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے، ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے اس ورلڈ کپ میں 442 رنز شراکت میں بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ افغان جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں چار ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی ہے، دونوں کے درمیان تین سنچریوں کی شراکت بھی رہی جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments