Sports

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹ سے ہرا دیا، تاہم تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے افغانستان کے نام رہی۔ شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 33 اوور میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرام 69 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ٹونی زورزی 26،ٹمبا باووما 22 اور ریزا ہینڈرکس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی، غضنفر اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ افغانستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 177رنز سے شکست دی تھی

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments