Sports

بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 46 رنز سے شکست دی

بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 46 رنز سے شکست دی

چیسٹر لی اسٹریٹ، 25 ستمبر: انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک (ناٹ آؤٹ 110) اور ول جیکس (84) کی شاندار اننگز کے بعد اور بارش کی وجہ سے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس رولز سے 46 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے آسٹریلیا کی مسلسل 14 میچ کی جیت کے بعد اس کے رتھ کو روک دیا ہے۔ منگل کی شب کھیلے گئے میچ میں 305 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے 11 کے اسکور پر اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹیں گنوا دیں۔ فل سالٹ (0) اور بین ڈکٹ (8) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کو مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ول جیکس اور کیپٹن ہیری بروک نے محاذ سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے تیسرے وکٹ کے لیے 156 رنز جوڑے۔ 28ویں اوور میں کیمرون گرین نے ول جیکس 82 گیندوں میں (84) کو آؤٹ کیا۔ چوتھے وکٹ کی صورت میں جیمی اسمتھ (7) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب 37.4 اوورز میں بارش شروع ہوئی تو کپتان ہیری بروک 94 گیندوں میں (ناٹ آؤٹ 110) اور لیام لیونگسٹن 20 گیندوں پر (ناٹ آؤٹ 33) کریز پر موجود تھے اور انگلینڈ نے چار وکٹوں پر 254 رنز بنالئے تھے۔ بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس رول کے مطابق 46 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ 110 رنز کی ناقابل شکست سنچری کھیلنے والے ہیری بروک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تاہم اس شکست کے باوجود آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور کیمرون گرین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ایلکس کیری (ناٹ آؤٹ 77) اور اسٹیو اسمتھ (60) کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا۔ ریور سائیڈ گراؤنڈ پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ایک موقع پر اس نے 47 کے سکور پر اپنی دونوں وکٹیں گنوا دیں۔ چوتھے اوور میں میتھیو شارٹ (14) اوراور 11ویں اوور میں کپتان مچل مارش (24) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین نے اننگ کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے 84 رنز جوڑے۔ 27ویں اوور میں جیکب بیتھل نے کیمرون گرین (42) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اگلے ہی اوور میں مارنس لیبشگن (0) پویلین لوٹ گئے ۔ گلین میکسویل نے 25 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ ایرون ہارڈی نے 26 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ایلکس کیری نے 65 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے (ناٹ آؤٹ 77) رن بنائے۔ شان ایبٹ (دو) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 304 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بریڈن کارس، جیکب بیتھل، ول جیکس اور لیام لیونگسٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

1 Comments

All comments

Avatar
Eric Jones To the akhbarmashriq.com Owner! my name’s Eric and I just ran across your website at akhbarmashriq.com... I found it after a quick search, so your SEO’s working out… Content looks pretty good… One thing’s missing though… A QUICK, EASY way to connect with you NOW. Because studies show that a web lead like me will only hang out a few seconds – 7 out of 10 disappear almost instantly, Surf Surf Surf… then gone forever. I have the solution: Web Visitors Into Leads is a software widget that’s works on your site, ready to capture any visitor’s Name, Email address and Phone Number. You’ll know immediately they’re interested and you can call them directly to TALK with them - literally while they’re still on the web looking at your site. CLICK HERE https://rushleadgeneration.com to try out a Live Demo with Web Visitors Into Leads now to see exactly how it works and even give it a try… it could be huge for your business. Plus, now that you’ve got that phone number, with our new SMS Text With Lead feature, you can automatically start a text (SMS) conversation pronto… which is so powerful, because connecting with someone within the first 5 minutes is 100 times more effective than waiting 30 minutes or more later. The new text messaging feature lets you follow up regularly with new offers, content links, even just follow up notes to build a relationship. Everything I’ve just described is extremely simple to implement, cost-effective, and profitable. CLICK HERE https://rushleadgeneration.com to discover what Web Visitors Into Leads can do for your business, potentially converting up to 100X more eyeballs into leads today! Eric PS: Web Visitors Into Leads offers a FREE 14 days trial – and it even includes International Long Distance Calling. You have customers waiting to talk with you right now… don’t keep them waiting. CLICK HERE https://rushleadgeneration.com to try Web Visitors Into Leads now. If you'd like to unsubscribe click here https://rushleadgeneration.com/unsubscribe.aspx?d=akhbarmashriq.com