Sports

شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کے 2 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلا دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔ شکیب الحسن نے کہا کہ میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے، انہوں نے مجھ سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ہر چیز کو ترتیب دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ میں بنگلا دیش جا سکوں، اگر ایسا نہیں ہوا تو کانپور میں بھارت کے خلاف میچ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا آخری میچ ہو گا۔ یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بنگلا دیش میں شکیب الحسن کو قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اکتوبر میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اور دوسرا ٹیسٹ 29 اکتوبر سے شیڈول ہے۔ 37 سالہ شکیب الحسن نے 70 ٹیسٹ میچز میں 4600 رنز بنائے ہیں اور 242 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments