Sports

آئی ایس ایل میں محمڈن کی پہلی جیت، چنئی میں چنئیین ایف سی کو شکست دی

آئی ایس ایل میں محمڈن کی پہلی جیت، چنئی میں چنئیین ایف سی کو شکست دی

محمڈن اسپورٹنگ کلب نے آئی ایس ایل میں پہلی جیت حاصل کی۔ اس لیگ میں کلکتہ کے تین کلب کھیل رہے ہیں۔ موہن بگان سپر جائنٹس اور ایسٹ بنگال کے بعد محمڈن نے آئی ایس ایل میں جگہ بنائی۔ وہ آئی لیگ جیت کر آئی ایس ایل میں آئے تھے۔ بلیک اینڈ وائٹ بریگیڈ نے جمعرات کو اوے میچ جیت لیا۔ محمڈن نے جمعرات کو چنئیین ایف سی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے تین میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔ لالریم سانگا فنائی نے چنئیین ایف سی کے خلاف گول کیا۔ انہوں نے میچ کا واحد گول 39 منٹ میں کیا۔ محمڈن نے اس بار آئی ایس ایل میں پہلے دو میچ اپنے گھر پر کھیلے۔ لیکن جیت نہ سکے۔ محمڈن ڈیورنڈ کپ کی فاتح نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کے خلاف پہلا میچ ہار گئی۔ انہوں نے دوسرے میچ میں ایف سی گوا کے خلاف ڈرا کیا۔ جمعرات کا اوے میچ چنئیین ایف سی کے خلاف تھا۔ یہ میچ جیت کر محمڈن نے آئی ایس ایل میں پہلی فتح کا منہ دیکھا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments