Sports

آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے

آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹرنینشل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنینشل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا، وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےبعد انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیرئیر کا آخری میچ تھا، ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ آسٹریلوی بیٹر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز، 161 ون ڈے کرکٹ اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments