فلوریڈا، 25 جون : ٹی 20 ورلڈ کپ کے انگلینڈ اور ہندستان کے سیمی فائنل میچ میں بارش کی پیشگوئی ہے اگر یہ میچ بارش کی نذر ہوا تو فائنل میں کون جائے گا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا سفر اختتام کی جانب گامزن ہے اور سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہونے کے بعد اب شائقین کرکٹ کو ناک آؤٹ مرحلے کے میچز کا انتظار ہے۔ دونوں سیمی فائنل میچز جمعرات 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جب کہ دوسرا سیمی فائنل ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے ہندستان اور انگلینڈ کے میچ میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے، یہ میچ جمعرات 27 جون کی صبح کھیلا جائے گا تاہم اس روز صبح سے شام 4 بجے تک بارش کی پیشگوئی ہے۔ تاہم آئی سی سی نے اس میچ کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا ہے۔ ایسے میں شائقین یہ جاننے کے لیے متجسس ہیں کہ اگر بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی۔ میچ کے انعقاد کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان کم از کم 10 اوورز بیٹنگ کرنا لازمی ہے۔ آئی سی سی نے میچ کے لیے 250 منٹ کا اضافی وقت رکھا ہے۔ میچ کا آفیشل ٹائم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر ایک بج کر چالیس منٹ تک ہے تاہم بارش ہونے کی صورت میں ملنے والے 250 اضافی منٹ کے سبب میچ شام 5 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔ تاہم اگر بارش اتنی زیادہ ہوئی کہ میچ کا انعقاد نہ ہوسکا تو پھر ہندوستان فائنل کھیلنے کا اہل قرار پائے گا جب کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو خالی ہاتھ گھر جانا ہوگا۔ بھارت کے میچ جیتے بغیر فائنل میں رسائی کی وجہ سپر 8 گروپ میں پہلی پوزیشن ہوگی جس کی بنیاد پر وہ فائنل کھیلے کا حقدار ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے انڈین مارکیٹ کی وجہ سے انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا تھا۔ انڈیا کے علاوہ اگر کوئی اور ٹیم گروپ ون سے ٹاپ کرتی تو وہ ٹرینیڈاڈ میں سیمی فائنل کھیلتی۔ ٹرینیڈاڈ جہاں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان پہلا سیمی فائنل ہوگا وہاں بارش سے میچ نہ ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھا گیا ہے جب کہ میچ شیڈول کے پہلے روز 60 منٹ کا اضافی وقت بھی دیا گیا ہے۔ اگلے دن میچ کے ریزرو ڈے میں 190 منٹ کا اضافی وقت دستیاب ہوگا۔
Source: uni news
رائل چیلنجرز بنگلورو جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو پر پہنچی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
رائل چیلنجرز بنگلورو پنجاب کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں داخل
انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ بنایا، ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے
رائل چیلنجرز بنگلورو پنجاب کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں داخل
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نام