گجرات ٹائٹنز نے سائی سدرشن کی شاندار بلے بازی کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینز کو 36 رنز سے شکست دے کر فتح کا کھاتہ کھول دیا۔ گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سدرشن کی نصف سنچری کی مدد سے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 196 رن بنائے۔ جواب میں ممبئی انڈینز مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 160 رنز ہی بنا سکی۔ ممبئی کی جانب سے سوریہ کمار یادو نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے، جب کہ تلک ورما نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دو بلے بازوں کے علاوہ کوئی اور متاثر نہیں کر سکا۔ گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 196 رن بنائے جس کے جواب میں ممبئی کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹ پر صرف 160 رن ہی بنا سکی۔ ایم آئی کے ڈیشنگ اوپنر روہت شرما (8) دوسرے میچ میں ناکام رہے انہیں پہلے ہی اوور میں محمد سراج نے آؤٹ کر دیا۔ ریان رکیلٹن (6) سراج کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔ تلک ورما (39) اور کپتان سوریہ کمار یادو (48) تاہم وکٹ پر جمے رہے لیکن گجرات کے گیند بازوں نے انہیں آزادانہ طور پر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ تلک، جو اپنے دھماکہ خیز انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، زیادہ دیر تک اپنا حوصلہ برقرار نہ رکھ سکے اور پرسدھ کرشنا کی جانب سے ایک سست گیند کو مارنے کی کوشش کرتے ہوئے باؤنڈری لائن کے قریب کیچ ہو گئے۔ رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں سوریا بھی کرشنا کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، حالانکہ ان کی مختصر اننگز میں لگائے گئے چار چھکے دیکھنے کے قابل تھے۔ کپتان ہاردک پانڈیا (11) کو بھی گجرات کے گیند بازوں نے باندھے رکھا۔ نمن دھیر اور مچل سینٹنر 18، 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ اس سے قبل سائی سدرشن نے کپتان گل کے ساتھ مل کر اننگز کا شاندار آغاز کیا اور 8.3 اوور میں پہلی وکٹ کے لیے 78 رن جوڑے۔ اس دوران گل نے رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں ہاردک پانڈیا کی گیند کو پل کرنے کی کوشش کی لیکن ڈیپ بیکورڈ اسکوائر لیگ پر کھڑے نمن دھیر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ نئے بلے باز جوس بٹلر نے سدرشن کا بھرپور ساتھ دیا اور شاندار بلے بازی کی لیکن وہ بھی مجیب الرحمان کی پھرکی میں پھنس کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اپنی مختصر اننگز میں انہوں نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شاہ رخ خان نو رن کے ذاتی اسکور پر پانڈیا کا دوسرا شکار بنے۔ دوسری جانب اپنی نصف سنچری مکمل کرنے والے سدرشن کو 18ویں اوور کی آخری گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا گیا۔ راہول تیوتیا رن چرانے کی کوشش میں پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔ شیرفن ردرفورڈ (18) نے دو آسمانی چھکے لگا کر شائقین کو مسحور کیا۔ آخری اووروں میں رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں جی ٹی کے تین بلے بازوں نے اپنی وکٹیں گنوائیں اور ممبئی کے گیند بازوں نے گجرات کو 196 رن تک محدود کردیا۔
Source: social media
شین وارن کی موت کے وقت طاقت کی ممنوعہ دوا ملنے کا انکشاف
جوکووچ 100ویں اے ٹی پی ٹائٹل سے محروم، مینسک نے خطاب اپنے نام کیا
فُٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی بھی عید پر مسلمانوں کو مبارکباد
راجستھان نے چنئی کو چھ رنز سے شکست دی، ہسرنگا نے چار وکٹ لیے۔ رتوراج نے 63 رنز بنائے
مچل کے پنجوں نے حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دی
آسٹریلیا کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش
عثمان خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
شین وارن کی موت کے وقت طاقت کی ممنوعہ دوا ملنے کا انکشاف
راجستھان نے چنئی کو چھ رنز سے شکست دی، ہسرنگا نے چار وکٹ لیے۔ رتوراج نے 63 رنز بنائے