برمنگھم، 06 جولائی: شبھمن گل کی نوجوان ٹیم نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ ہندستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن اتوار کو انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر غیر ملکی سرزمین پر اپنی سب سے بڑی جیت درج کی۔ تیز گیند باز آکاش دیپ سنگھ نے 99 رنز دے کر چھ وکٹیں لے کر ہندستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندستان نے برمنگھم میں ٹیسٹ فتح کی خشک سالی بالآخر ختم کر دی ہے۔ کئی دہائیوں کی کوششوں، ناکامیوں اور نامکمل کہانیوں کے بعد ٹیم انڈیا نے پہلی بار اس میدان پر جیت درج کی ہے۔ یہ صرف ایک فتح نہیں بلکہ تاریخ کا وہ صفحہ ہے جسے پلٹنے میں برسوں لگے۔ انگلش سرزمین پر ہندستان کا ریکارڈ، خاص طور پر برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ پر، ہمیشہ کمزور رہا ہے - یہاں کی پچز، موسم اور ماحول ہمیشہ ہندستان کے خلاف رہا ہے۔ لیکن اس بار منظر بدلا، ارادے بدلے اور نتیجہ بھی بدل گیا۔ ہندستانی ٹیم نے صبر، حکمت عملی اور مضبوط کارکردگی کی بنیاد پر یہ مقام حاصل کیا۔ اس جیت کا بہت سا کریڈٹ کپتان گل، سراج اور آکاش دیپ کو جاتا ہے جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سراج نے پہلی اننگز میں چھ وکٹ اور آکاش دیپ نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ لیے۔ میچ میں ڈبل سنچری (269) اور سنچری (161) بنانے والے کپتان شبھمن گل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہندستان نے انگلینڈ کے سامنے 608 رنز کا انتہائی مشکل ہدف رکھا تھا اور انگلینڈ کو 271 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ نے 99 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 88 رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔ برائیڈن کارس نے 38 اور کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز کا حصہ ڈالا۔ ہندستان کی جانب سے آکاش کے چھ وکٹوں کے علاوہ سراج، پرشدھ کرشنا، رویندر جڈیجہ اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے کل تین وکٹوں پر 77 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ آکاش نے صبح کے سیشن میں دو وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کو بیک فٹ پر دھکیل دیا جس سے وہ آخر تک سنبھل نہ سکے۔
Source: uni urdu news service
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
اولمپک ہاکی: سیمی فائنل میں ہندستان نے برطانیہ کو شکست دی، بیلجیم کو ہار کا سامنا
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے جیت لی
ومبلڈن ٹینس: امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری

گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
افغانستان کے ابراہیم زادران نے چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنادیا