Sports

افغان کرکٹ کی بہتری کیلئے بھارت کے تعاون پر شکرگزار ہیں، طالبان کے اہم رہنما کا بیان

افغان کرکٹ کی بہتری کیلئے بھارت کے تعاون پر شکرگزار ہیں، طالبان کے اہم رہنما کا بیان

طالبان کے اہم رہنما سہیل شاہین نے افغانستان کے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلا دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ افغانستان کی جیت کے بعد جہاں ان کے فینز خوشی منانے سڑکوں پر نکلے اور سابق کرکٹرز کی جانب سے افغان ٹیم کو سراہا جارہا ہے وہیں طالبان حکومت کے سینیئر عہدیدار نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ اور اقوام متحدہ میں نامزد مستقل نمائندے سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ہم افغان کرکٹ کی بہتری کیلئے بھارت کے مسلسل تعاون پر اس کے شکرگزار ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے بھارت نے افغان کرکٹرز کو اپنے اسٹیڈیمز میں تربیت فراہم کی جبکہ ان کو بھارتی کمپنیوں کی طرف سے اسپانسر شپ بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ بھارت کی ایک ملین ڈالر کی گرانٹ سے قندھار کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر بھی کی گئی۔ میڈیا کے مطابق یہی نہیں بلکہ بی سی سی آئی نے گریٹر نوئیڈا میں شہید وجے سنگھ پاتھک اسپورٹس کمپلیکس کو افغان کرکٹ ٹیم کا عارضی ہوم گراؤنڈ قرار دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments