Sports

ہندستان آسٹریلیا کو 24 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا

ہندستان آسٹریلیا کو 24 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا

گراس آئیلیٹ، 24 جون : ہندستان کپتان روہت شرما (92) کی طوفانی بلے بازی کے بعد ارشدیپ کی خطرناک گیندبازی (تین وکٹیں) کی بدولت ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا کو24 رن شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا۔ 206 رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور ٹیم نے پہلے اوور میں اپنا اہم وکٹ گنوا دیا۔ نئی گیند کے ساتھ گیندبازی کے لئے آئے ارشدیپ سنگھ نے پہلے ہی اوور میں آسٹریلیا کو جھٹکا دیا۔ انہوں نے ڈیوڈ وارنر کو سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ وارنر 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ہندوستان کو جلد ہی دوسری کامیابی مل جاتی لیکن وکٹ کیپر پنت نے جسپریت بمراہ کے اوور میں کیچ چھوڑ دیا پھر تیسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ نے فالو تھرو پر مارش کا کیچ ڈراپ کیا۔آسٹریلوی ٹیم نے ہندوستان کے مقابلے میں تیز شروعات کی ۔ ٹیم نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ پر 65 رنز بنائے جبکہ ٹیم انڈیا نے ایک وکٹ پر 60 رن بنائے تھے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 9ویں اوور کی آخری گیند پر گری۔ یہاں کپتان مچل مارش آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل نے کلدیپ یادو کے اوور میں عمدہ باؤنڈری پر شاندار کیچ لیا۔ انہوں نے چھلانگ لگا کرشاندار کیچ پکڑا۔ آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا 14ویں اوور کی پہلی گیند پر اس وقت لگا جب کلدیپ یادو نے گلین میکسویل کو بولڈ کیا۔ میکسویل 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔جلد ہی اکشر پٹیل نے 15ویں اوور کی پہلی گیند پر آسٹریلیا کو چوتھا جھٹکا دیا۔ یہاں مارکس اسٹوئنس 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ اکشر پٹیل کے ہاتھوں ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں آسٹریلیا کی 5ویں وکٹ بھی گر گئی۔ جسپریت بمراہ نے 17ویں اوور میں اپنا پہلا وکٹ حاصل کیا ۔ بمراہ نے ٹریوس ہیڈ کا اہم وکٹ لے کر انہیں پویلین کا راستہ دکھایا ۔ ہیڈ 76 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ روہت شرما کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ارشدیپ نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے تیسرے کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کو اپنا شکار بنایا۔ آسٹریلوی ٹیم نے 18ویں اوور میں 7واں وکٹ گنوایا ۔ ارشدیپ نے ٹم ڈیوڈ کو جسپریت بمراہ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ڈیوڈ 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل ہندوستان نے کپتان روہت شرما (92) کی خطرناک بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کے سامنے جیت کے لیے 206 رن کا ہمالیائی ہدف رکھا۔ آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے اتری ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور جوش ہیزل ووڈ نے پہلے ہی اوور میں وراٹ کوہلی (0) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ لیکن اس سے کپتان روہت شرما بالکل بھی دباؤ میں نہیں آئے اور جارحانہ انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 19 گیندوں میں اپنے کیریئر کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔ روہت نے کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے رشبھ پنت کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 87 رنز جوڑے۔ رشبھ پنت 14 گیندوں میں (15) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لیکن اس سے روہت کی بلے بازی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے سوریہ کمار یادو نے اپنا ہاتھ آزمایا اور میدان کے چاروں طرف شاندار شاٹس مارے۔ انہوں نے 16 گیندوں میں (31) رنز بنائے۔ مچل اسٹارک نے 12ویں اوور میں روہت شرما کو بولڈ کیا۔ لیکن تب تک روہت ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچاچکے تھے ۔ روہت نے 41 گیندوں میں سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے شاندار 92 رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے 22 گیندوں میں (28) رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا 17 گیندوں میں 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور رویندر جڈیجہ 5 گیندوں پر 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 205 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments