Entertainment

ڈونلڈ ٹرمپ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر خاموش نہ رہ سکے

ڈونلڈ ٹرمپ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر خاموش نہ رہ سکے

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی شادی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مشہور علاقے میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا پیغام چلا۔ اس سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دونوں شخصیات نے جمعے کی شام شادی کی۔ اس کے بعد امریکی صدارتی آفس وائٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی۔ یہ تصویر دراصل میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر نشر ہونے والے شادی کے پیغام کی ترمیم شدہ تصویر تھی جس میں صرف الفاظ تبدیل کیے گئے تھے۔ وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے شادی کرنے کے الفاظ کو تبدیل کر کے لکھا گیا تھا کہ ’ٹرمپ آپ کا صدر ہے‘۔ واضح رہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ مجھے ناپسند ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024ء کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حریف کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments