بالی ووڈ کی معروف رقاصہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں۔ راکھی ساونت اپنے بے باک تبصروں، بولڈ ڈریسنگ، متنازع بیانات اور منہ پھٹ انداز کے سبب اکثر شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ چند عرصے قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے اسلام قبول کر کے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے، انہیں مختلف وقتوں میں عمرہ ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ تاہم اب حال ہی میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے لیکن والدہ نے انتقال سے قبل میرے لیے ایک خط چھوڑا تھا، جس میں انہوں نے میرے نام ایک پیغام لکھا تھا۔ راکھی ساونت کے مطابق والدہ نے میرے نام خط میں لکھا تھا کہ ’تم مجھ سے ہمیشہ پوچھتی تھی کہ تمہارا باپ کون ہے، تو تمہارے اصلی والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی والدہ کے انتقال کے بعد اس وقت پتہ چلا کہ میرے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ اداکارہ کے اس بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر ان پر ایک مرتبہ پھر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں صارفین ان کی بات کو خبروں میں آنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد