رائے بریلی:20نومبر: سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عام الیکشن کو ملکی مفاد کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے’ ون نیشن۔ ون الیکشن’ کی وکالت کی ہے۔ ایک ذاتی پروگرام میں شرکت کرنے یہاں آئے کووند نے پیر کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ’ون نیشن ون الیکشن‘ ملک کی ضرورت ہے۔ اس کے ہونے سے جو ملک کا بجٹ اور ریسورسز بچیں گے اسے عوامی ترقیاتی پروگرام میں خرچ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک اعلی سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے وہ خود چیئرمین ہیں۔ ون نیشن۔ ون الیکشن کو لے کر بہت سی کمیٹیوں کی رپورٹ آئی ہے یہاں تک کہ پارلیمنٹری کمیٹی، نیتی آیوگ اور الیکشن کمیشن کی بھی رپورٹ ہے جس میں اس روایت کی ضرورت بتائی گئی ہے۔ اس عمل سے ایک وقت میں سارے الیکشن ہونے سے سرکاری مشینری اور بجٹ پر الگ سے بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ الگ الگ وقت پر الیکشن ہونے سے سرکاری مشینری اور حکومت کے بجٹ پر بھاری بوجھ پڑتا ہے۔ کووند نے کہا کہ وہ اس پر تمام لوگوں کے ساتھ مل کر و ان کی رائے لے کر کام کررہے ہیں اور تقریبا سبھی سیاسی پارٹیوں سے ضمن میں تبادلہ خیال ہوچکا ہے۔ کبھی نا کبھی تمام سیاسی پارٹیوں نے اس کے آگے پیچھے حمایت بھی کی ہے۔ سابق صدرجمہوریہ کا کہنا ہے کہ یہ ملکی مفاد کا موضوع ہے اور وہ اس پر مثبت کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل اگر نافذ ہوتی ہے تو اس کا مثبت اثر پڑے گا اور اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ سابق صدرجمہوریہ اور ریاست کے مہمان ہونے کے ناطے کووند کو طے پروٹوکول کے مطابق کے مطابق اڈیشنل ڈی ایم انتظامیہ اور اڈیشنل ایس پی کی موجودگی میں گارڈ آف آنر کردیا گیا۔ پروگرام میں شرکت کر ساڑھے تین بجے سابق صدر جمہوریہ لکھنؤ کے لئے روانہ ہوگئے۔
Source: uni news service
ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی کی خبر نے مجھے بے چین کر دیا: جنگ بندی پر منوج جھا کا بڑا بیان
فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تردید کی، کہا-سرینگر میں کوئی دھماکہ نہیں، ایل او سی پر بھی نہیں ہو رہی فائرنگ
پاک بھارت جنگ بندی، اقوامِ متحدہ، سعودی عرب، ایران، برطانیہ، جرمنی کا خیرمقدم
ہندستان نے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کو سخت کارروائی کی وارننگ دی
ہندستان اور پاکستان جنگ بندی پر راضی
فوج کے ساتھ پورا ملک، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان سے یہ جنگ بندی کیسے ہوئی؟ ، کپل سبل
آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس
فوج کے ساتھ پورا ملک، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان سے یہ جنگ بندی کیسے ہوئی؟ ، کپل سبل
پونچھ، ادھم پور سے لے کر باڑمیر تک پرامن حالات
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر پر قبضہ کئے بغیر لڑائی بندی کیوں کی:سی پی آئی