National

ہولی کے رنگوں میں رنگے راہل گاندھی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام

ہولی کے رنگوں میں رنگے راہل گاندھی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے بدھ کے روز آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے 24، اکبر روڈ دفتر میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا۔ اس موقع پر کارکنان اور رہنماؤں نے انہیں رنگوں سے سرشار کیا جبکہ انہوں نے بھی سب کو گلال لگا کر ہولی کی مبارکباد دی۔ تقریب کے دوران صحافیوں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جشن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہندی میں پیغام دیا کہ ہولی رنگوں اور محبت کا تہوار ہے، اور یہ نفرتوں کو مٹا کر زندگیوں میں نئی امید، نیا جوش اور بے شمار خوشیاں لے کر آئے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی عوام کو ہولی کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہولی ہماری رنگا رنگ اور کثیرالثقافتی سماج کی روح کی عکاس ہے۔ یہ تہوار صدیوں سے قائم اتحاد میں تنوع، باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی روایت کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ خوشیوں بھرا موقع سب کی زندگی کو مسرت کے رنگوں سے بھر دے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments