ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار ول اسمتھ نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ سے ہندی فلم میں کردار دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 57 سالہ ول اسمتھ نے دبئی میں اپنی نئی سیریز ’پول ٹو پول ویتھ ول اسمتھ ‘ کے پریمیئر کے موقع پر گفتگو کی اور بالی ووڈ میں اپنی گہری دلچسپی کا ایک بار پھر اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے بھارتی سنیما کے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے براہِ راست شاہ رخ خان سے درخواست کی کہ انہیں کسی ہندی فلم میں کاسٹ کیا جائے۔ ہالی ووڈ اداکار نے شاہ رخ کے بالی ووڈ میں بلند مقام کو سراہا، اُن سے اپنی دیرینہ محبت کا اظہار کیا اور مستقبل کے ممکنہ تعاون کی امید ظاہر کی۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے شاہ رخ خان سے ہندی فلم میں اپنی کاسٹنگ کے بارے میں کہا کہ ’مجھے کسی فلم میں لے لیجئے‘۔ ول اسمتھ نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کی سلمان خان اور امیتابھ بچن سے بات چیت ہوئی تھی، مگر باہمی دلچسپی کے باوجود کوئی منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ ہالی ووڈ میں وہ اس وقت اپنی نئی نیشنل جیوگرافک سیریز کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں وہ دنیا بھر میں 100 دنوں کےلیے انتہائی مشکل چیلنجز کا سامنا کرتے دکھائی دیں گے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود