Entertainment

ٹوکیو کے شیف کی بریانی کی دھوم مچ گئی

ٹوکیو کے شیف کی بریانی کی دھوم مچ گئی

حیدرآباد: ٹوکیو کے شیف نے بھارتی اداکار رام چرن کے گھر پر ایسی بریانی تیار کی کہ سب اس کی لذت اور ذائقہ چکھ کر دنگ رہ گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق بریانی کا ہر کوئی دلدادہ ہے اور کئی فلم اسٹار بھی اسے بہت پسند کرتے ہیں، تیلگوفلموں کے مشہور اداکار رام چرن نے اسی مناسبت سے اپنے گھر پر ایک خاص بریانی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی دھوم سوشل میڈیا پر مچی ہوئی ہے۔ بریانی پارٹی کی خاص بات یہ تھی کہ یہاں بنائی جانے والی بریانی کسی مقامی باورچی نے نہیں بلکہ ٹوکیو سے آئے مشہور زمانہ شیف تکاماسا اوساوا نے بنائی جنھیں بریانی اوساوا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ حیدرآباد میں اوساوا ب اداکار رام چرن کی رہائش گاہ پہنچے اور روایتی انداز میں کھلے آسمان تلے لکڑیوں کے چولہے پر خوشبودار دیسی بریانی پکائی، یہی نہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کی گئی لذید بریانی جاپانی شیف نے خود اداکار اور انکی اہلیہ اپاسنا اور والدہ سریکھا کو کھانا پیش کیا۔ ٹوکیو کے مشہور شیف نے اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جبکہ رام چرن نے بھی اس پارٹی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments