National

وقف ترمیمی بل  : ’آج بھیڑیا والی کہانی یاد آ رہی‘، فوزیہ خان کا مودی حکومت پر تلخ تبصرہ

وقف ترمیمی بل : ’آج بھیڑیا والی کہانی یاد آ رہی‘، فوزیہ خان کا مودی حکومت پر تلخ تبصرہ

این سی پی (شرد پوار) لیڈر اور راجیہ سبھا رکن فوزیہ خان نے ایوان بالا میں وقف ترمیمی بل پر بحث کے دوران مودی حکومت کے سامنے کچھ تلخ باتیں رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’بچپن میں کہانی سنی تھی کہ ایک بھیڑیا بکرے کی کھال اوڑھ کر شکار کرتا ہے۔ آج وہ کہانی یاد آ رہی ہے۔‘‘ پھر وہ کہتی ہیں کہ ’’اس بل میں ہر آرٹیکل کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ (حکومت) غریب مسلمانوں کے فائدے کی بات کہہ رہے ہیں، لیکن یہ فائدہ کس طرح کرو گے؟ جس طرح فوج کی محفوظ 13 ہزار ایکڑ زمین اڈانی جی، بابا رام دیو کو دے دی؟ کیا اسی طرح مسلمانوں کا بھلا کرو گے؟ آپ کے پاس بجٹ ہے، اس سے بھلا کیجیے۔‘‘ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سدھانشو ترویدی کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فوزیہ خان نے کہا کہ ’’سندھانشو جی نے کہا تھا ایک کمیونٹی مافیا گنہگاروں کے ساتھ ہے۔ میرا سوال ہے کہ بلقیس بانو کے زانیوں کا ساتھ کون دے رہا ہے؟ کیا وہ فرشتے ہیں؟‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments