راجیہ سبھا میں ’وقف ترمیمی بل 2024‘ پر بحث جاری ہے۔ برسراقتدار طبقہ کے لیڈران اس بل کی حمایت میں بڑی بڑی باتیں کہہ رہے ہیں، جبکہ کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے لیڈران بل میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے راجیہ سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے برسراقتدار طبقہ کی بخیا ادھیڑ کر رکھ دی۔ انھوں نے وقف بورڈ سے متعلق بی جے پی لیڈران کے ذریعہ پھیلائی جا رہی گمراہی کی حقیقت سامنے رکھنے کے ساتھ ساتھ دہلی کی 123 جائیدادوں کے متلق پھیلائے جا رہے جھوٹ سے بھی پردہ ہٹایا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے وقف بل کو آئین مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’آئین کہتا ہے ملک میں سبھی برابر ہیں۔ سبھی کو اپنے مذہبی کاموں کے لیے مندر، مسجد، گرودوارہ کی تعمیر اور رکھ رکھاؤ کا حق ہے۔ لیکن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو ہر دن کچلنے والی یہ حکومت ملک کے مسلمانوں سے نفرت میں اتنی اندھی ہو گئی ہے کہ کھلے عام پارلیمنٹ میں وزیر اقلیتی امور اور وزیر داخلہ جھوٹ بولتے ہیں، ملک کو گمراہ کرتے ہیں۔ کل سے اس بل کو ’امید‘ بتائی جا رہی ہے، لیکن مسلمانوں کے لیے نہ تو یہ نئی ’امید‘ ہے اور نہ ہی ’امید کی نئی شمع‘۔ بی جے پی نے پورے ملک میں وقف کے بارے میں کئی جھوٹ پھیلائے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’وقف ٹریبونل کو ایسا بتایا جاتا ہے جیسے مذہبی کھاپ پنچایت ہو۔ اس میں بھی تو حکومت کے مقرر کردہ جج ہوتے ہیں۔ ملک کے وزیر داخلہ نے اسی پارلیمنٹ میں کہا کہ وقف ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف کوئی عدالت نہیں جا سکتا۔ جبکہ سچ یہ ہے کہ وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ (9)83 کے تحت ہائی کورٹ نہ صرف وقف ٹریبونل کے فیصلے کا تجزیہ کر سکتا ہے، بلکہ اسے بدل بھی سکتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ وقف بورڈ خود اپنی جائیدادوں کے لیے کئی عدالتوں میں مقدمات لڑ رہا ہے۔‘‘ آج راجیہ سبھا میں اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کچھ تاریخی حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ’’سنہ 1947 میں دہلی کی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد صاحب نے کہا تھا ’مسلمانوں کہاں جا رہے ہو... یہ ہے تمھارا ملک‘۔ اس وقت مولانا آزاد کی صدائیں سن کر لوگوں نے اپنے سر کی گٹھریاں اتار کر رکھ دی تھیں۔ آج اسی دہلی میں موجود ملک کی پارلیمنٹ میں ایک بل آیا ہے، جو ہم سے اسی جامع مسجد کی سیڑھیوں کے ثبوت مانگے گا۔ انھیں سیڑھیوں کے پاس اپنی قبر میں سوئے مولانا آزاد کو پھر سے صدا دینی ہوگی کہ ’یہ قبر میری ہے، کسی حکومت کی جاگیر نہیں ہے‘۔ میں جس جگہ کھڑا ہوں، اسی پارلیمنٹ کے سامنے سڑک کے اس پار اپنی قبر میں سوئے ہوئے ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ فخرالدین علی احمد کی قبر ہے، شاید اس قبر سے بھی صدائیں آئیں کہ یہ قبر میری قبر ہے، حکومت کی جاگیر نہیں ہے۔‘‘ اپنی تقریر کے دوران عمران پرتاپ گڑھی نے سرخیوں میں رہنے والی دہلی کی 123 جائیدادوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’دہلی کی جن 123 جائیدادوں کا تذکرہ اقلیتی امور کے وزیر اور ایوان کے لیڈر کر رہے تھے، اس کی بھی ایک تاریخ ہے۔ 1911 میں جب انگریز ملک کی راجدھانی کولکاتا سے دہلی لائے، تب رائے سینا کے آس پاس کی جائیدادوں کو ایکوائر کیا گیا۔ اس وقت مسلمانوں نے اپنی عبادت گاہوں کے لیے لڑائی لڑی، اور پھر مسلم وقف ویلیڈیشن ایکٹ بنا جس میں عبادت گاہوں کو جوں کا توں چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا، اور پھر ایک نیا شہر بسایا گیا جسے لوٹینس زون کا نام دیا گیا۔ پھر آزادی سے قبل 1943 سے 1945 کے درمیان معاہدہ ہوا اور ان 123 جائیدادوں کو سنی مجلس اوقاف کے حوالے کیا گیا تاکہ اس کی دیکھ ریکھ کی جا سکے۔ مرکزی وزیر داخلہ جو 2 دنوں سے 123 جائیدادوں کی بات کر رہے ہیں، یہ وہی جائیدادیں ہیں جو سنی مجلس اوقاف کی نگرانی میں ہیں۔‘‘ دہلی کی ان 123 جائیدادوں کے بارے میں عمران پرتاپ گڑھی یہ بھی بتاتے ہیں کہ ’’اندرا گاندھی نے برنی کمیٹی بنائی تھی جس کی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت نے ان جائیدادوں کو دہلی وقف بورڈ کے حوالے کر دیا۔ وی ایچ پی اس کے خلاف عدالت گیا اور 2011 تک معاملہ زیر التوا رہا۔ عدالت نے جب اس معاملے کا جلد نمٹارا کرنے کہا، تو یو پی اے حکومت نے یہ جائیدادیں دہلی وقف کو سونپ دیں، اور اسی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ جی کانگریس کو کوس رہے ہیں۔‘‘ برسراقتدار طبقہ پر حملہ کرتے ہوئے عمران کہتے ہیں کہ ’’جس بل کو یہ مسلم مفادات میں بتا رہے ہیں، لوک سبھا میں ان کے پاس یہ بتانے کے لیے ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں ہے۔ کم از کم ہماری عبادت گاہیں تو ہم سے مت چھینیے، ہماری قبروں میں تو ہمیں سکون سے سونے دیجیے۔‘‘
Source: social media
متھرا تنازعہ: سپریم کورٹ کا ہندو فریق کے اے ایس آئی تحفظ کے دعوے کی جانچ کا حکم
وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے اویسی، بہار کے کانگریس ایم پی ڈاکٹر جاوید نے داخل کی عرضی
دہلی کے تین افراد سنبھل کی شاہی جامع مسجد میں ہون اور پوجا کرنے پہنچے، پولیس نے حراست میں لیا
تمل ناڈو کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر، ریاستی بی جے پی صدر اناملائی نے دیا استعفیٰ
مایاوتی نے کہا- ہم وقف ترمیمی بل سے متفق نہیں، غلط استعمال ہوا تو مسلمانوں کی حمایت کریں گے
وقف ترمیمی بل :شرد پوار نے سب کو الجھا دیا,راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہے، دو ممبران پارلیمنٹ بھی نہیں آئے
وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے اویسی، بہار کے کانگریس ایم پی ڈاکٹر جاوید نے داخل کی عرضی
اب نیپال میں آیا زلزلہ، ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے جھٹکے
وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی جائے گا عدالت
محمد یونس کا مودی سے مفرور حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
مودی اور ٹرمپ کے پتلے جلا کر کسان تنظیموں کا احتجاج
کویت حکومت نے مسجدوں میں نماز مختصر کرنے کا حکم کیا جاری
وقف ترمیمی بل کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے منور رانا کی بیٹیوں کے گھر سے باہر نکلنے پر لگائی پابندی
نتیش کمار اور جے ڈی یو نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا: آر جے ڈی