مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ وجے دیوراکونڈا نے میرے اس درد کا مداوا کیا جو کسی اور نے دیا تھا۔ اپنی فلم ’دی گرل فرینڈ‘ کی پروموشن کے دوران رشمیکا مندانا نے پہلی بار اپنے رشتوں پر بات کی اور بتایا کہ وہ ماضی میں ایک ایسے رشتے میں بھی رہ چکی ہیں، جہاں وہ بے اختیار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، میں یہ غلطی کرچکی ہوں، ایسے رشتے میں تھی جہاں میری کوئی مرضی نہیں تھی۔ رشمیکا مندانا نے مزید کہا کہ آج میں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ ہوں، جس نے میرے درد کا مداوا کیا، وہ درد جو ساتھی اداکار نے نہیں بلکہ کسی اور نے دیا تھا۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وجے دیوراکونڈا نہ صرف مجھے جذباتی سہارا دیتے ہیں، زیادہ سوچنے سے روکتے ہیں اور ساتھ ہی ٹرولنگ کے دباؤ سے بھی نکالتے ہیں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم دی گرل فرینڈ میں کام کرنا میرے لیے جذباتی صحت یابی کا ذریعہ بنا ہے، یہ کہانی میری زندگی کے تجربات سے جڑی ہوئی ہے۔ رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کے رشتے اور منگنی کی تصدیق اُن کی ٹیم کرچکی ہے جبکہ جوڑا اگلے سال فروری میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا اس سے پہلے کنڑ اداکار رکشت شیٹی کے ساتھ منگنی کی، جو انہوں نے 2018ء میں توڑ دی تھی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟