Entertainment

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

ممبئی: فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی، وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے بالاآخر مداحوں کا انتظار ختم کر دیا ہے اور باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں اب ‘مسٹر اور مسز دیوراکونڈا’ بن چکے ہیں، طویل عرصے سے دونوں کے درمیان معاشقے کی خبریں زبانِ زدِ عام تھیں، تاہم اب اس جوڑی نے اپنے رشتے کو ایک نیا نام دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور اس جوڑی کو بھارتی فلمی دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا جس میں خاندان کے قریبی افراد اور چند مخصوص دوستوں نے شرکت کی۔ وجے اور رشمیکا نے ہمیشہ اپنے نجی تعلقات کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا، یہی وجہ ہے کہ ان کی اچانک شادی کی خبر نے پوری انڈسٹری کو حیران کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ہفتے کے شروع میں ہوا، جس میں شرکت کے لیے فلم ‘انیمل’ کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا سمیت بھارت اور بیرون ملک سے اہم شخصیات ادے پور پہنچیں۔ وجے اور رشمیکا منگل کے روز حیدرآباد سے اپنے قریبی رفقاء اور وجے کے بھائی آنند دیوراکونڈا کے ہمراہ پنڈال پہنچے تھے۔ مہمانوں میں اداکارہ ایشا ریبا، فلم ساز ترون بھاسکر اور جوڑی کی قریبی دوست و اسٹائلسٹ شراویہ ورما بھی شامل تھیں۔ اداکارہ رشمیکا مندانہ نے وجے دیوراکونڈا سے شادی کے بعد پہلی پوسٹ اور تصاویر شیئر کردیں۔ اداکارہ رشمیکا مندانہ اور وجے دیوراکونڈا آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے اب اداکارہ کے شوہر کے ساتھ تصاویر اور طویل پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’ہیلو میرے پیاروں! اب آپ سے شوہر وجے دیورا کونڈا کا تعارف کروا رہی ہوں۔‘ اداکارہ نے کہا کہ وہ شخص جس نے مجھے سکھایا کہ سچی محبت کیسی ہوتی ہے، وہ جس نے مجھے دکھایا کہ سکون میں رہنا کیسا محسوس ہوتا ہے۔ رشمیکا مندانہ نے کہا کہ وجے مجھے روزانہ بتاتا تھا کہ بڑے خواب دیکھنا بالکل ٹھیک تھا اور مجھے مسلسل بتاتا رہا کہ میں اس سے کہیں زیادہ کچھ حاصل کرنے کے قابل ہوں جو میں سوچ سکتی ہوں وہ کرسکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شخص نے جس نے مجھے ناچنے سے کبھی نہیں روکا جیسے کوئی دیکھ رہا ہی نہ ہو، میں اس شخص پر کتاب لکھ سکتی ہوں۔ رشمیکا مندانہ نے کہا کہ میں اب وہ خاتون بن گئی ہوں جس کا میں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا کیونکہ آپ نے مجھے وہ بنا دیا ہے جو وہ آج ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’وجو، میرے پاس آپ کے لیے جو جذبات ہیں ان کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کی کمی ہے، آپ کو اچانک میری تمام کامیابیاں، جدوجہد، خوشی، اداسی، خوشی، زنددگی، سب کچھ اب بہت زیادہ معنی خیز ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس آپ ہیں۔‘ رشمیکا مندانہ نے کہا کہ آپ کی بیوی بننے پر پرجوش ہوں، آئیے ایک ساتھ بہترین زندگی گزاریں، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments