چنئی: جوزف وجے چندر شیکھر کو ہفتہ کے روز تمل ناڈو کا نیا وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔ گورنر راجندر آرلیکر نے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے 13 مئی تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کئی دور کی میٹنگوں اور گورنر کو اکثریت ثابت کرنے کے بعد آخرکار انہیں راج بھون سے آرڈر موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق انہیں تمل ناڈو کا نیا وزیراعلیٰ مقرر کردیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب 10 مئی کو صبح 10 بجے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ اداکار سے سیاستداں بننے والے وجے نے آج گورنر سے ملاقات کی اور انہیں انڈین نیشنل کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)، ودوتھلائی چرُتھائیگل کچّی اور انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے حمایت کے خطوط پیش کیے۔ تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) نے اپنی پہلی ہی اسمبلی انتخابی مہم میں 108 نشستیں جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اب پارٹی کو 234 رکنی اسمبلی میں 120 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ اکثریت کے لیے 118 نشستیں درکار ہیں۔ وجے نے اسمبلی انتخابات میں دو نشستوں سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ ایک نشست سے استعفیٰ دیں گے۔ لوک بھون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: ’’سی جوزف وجے نے آج تملگا ویٹری کزگم مقننہ پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کی اطلاع گورنر کو دی۔ انہوں نے کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، وی سی کے اور آئی یو ایم ایل کی حمایت کے خطوط بھی پیش کیے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ گورنر نے سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کا وزیراعلیٰ مقرر کرتے ہوئے حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے اور انہیں 13 مئی 2026 تک اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حلف لینے کے بعد وجے 1967 کے بعد پہلے ایسے رہنما بن جائیں گے جو ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے دائرے سے باہر رہتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔ ڈی ایم کے کے ترجمان سراونن انا درائی نے ہفتہ کے روز اداکار سے سیاستداں بننے والے سی جوزف وجے کو تمل ناڈو میں حکومت سازی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتیجہ اتحادی جماعتوں کی حمایت اور ڈی ایم کے کارکنان کی زمینی سطح پر محنت کا ثمر ہے۔ اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انا درائی نے کہا ’’تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ وجے کو مبارکباد۔ وہ ڈی ایم کے اتحادیوں کی مدد سے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں اور ہمارے رہنما ایم کے اسٹالن پہلے ہی واضح کر چکے تھے کہ وہ کسی آئینی بحران کے حق میں نہیں ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے عوام نے اپنا مینڈیٹ دیا ہے اور اس نتیجے میں اتحادی جماعتوں کے درمیان تال میل کا اہم کردار رہا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات