نئی دہلی، 12 دسمبر: نجی ایئر لائن انڈیگو کے مسافرین جنہوں نے 3، 4 اور 5 دسمبر کو پروازوں کے لیے گھنٹوں انتظار کیا تھا، اب انہیں معاوضے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ ایئر لائن نے جمعہ کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک بیان میں کہا کہ وہ دسمبر میں مسافروں کو رقم کی واپسی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ مزید برآں، یہ ان پروازوں کی نشاندہی کرے گی جن کے مسافر طویل مدت کے لیے ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے تھے ۔ کمپنی نے کہا کہ وہ جنوری میں تمام مسافروں سے رابطہ کرے گی۔ مراسلہ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا جنوری میں ہی معاوضہ فراہم کیا جائے گا یا مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ تاہم، اس نے بتایا کہ معاوضے کی کل رقم 500 کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ ہے ۔ اس سے قبل، جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں، ایئر لائن نے کہا تھا کہ ان مسافروں کو سرکاری ہدایات کے مطابق 5,000 سے 10,000 روپے کے درمیان معاوضہ دیا جائے گا۔ معاوضے کی اصل رقم مسافروں کے ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے وقت پر منحصر ہوگی۔ اس کے علاوہ، ان مسافروں سے فی کس 10,000 کے سفری وا¶چر دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا، جو اگلے 12 ماہ کے لیے ٹکٹ بک کرنے میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ انڈیگو نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا کہ وہ آج تقریباً 2,050 پروازیں چلائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ انڈیگو نے 3 دسمبر سے بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جس سے مسافروں کو خاصی تکلیف ہوئی ہے ۔ بدترین صورتحال 5 دسمبر کی تھی جب اس نے صرف 700 پروازیں چلائیں اور 1500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ انڈیگو کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنے موسم سرما کے شیڈول پروازوں میں 10 فیصد کمی کرے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو