Entertainment

وامیکا گبی کا ایشوریا اور کترینہ سے موازنہ، اکشے کمار نے دلچسپ بیان دے دیا

وامیکا گبی کا ایشوریا اور کترینہ سے موازنہ، اکشے کمار نے دلچسپ بیان دے دیا

ممبئی (19 اپریل ): اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی ریلیز سے قبل کاسٹ میں شامل وامیکا گبی کا ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سے موازنے کیا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وامیکا گبی فلم ’بھوت بنگلہ‘ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم میں دونوں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ معروف بالی وڈ اداکارہ تبو بھی جلوہ گر ہوں گی۔ وامیکا گبی کے ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سے موازنے پر اکشے کمار نے کہا کہ وہ ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔ بالی وڈ اداکار نے کہا کہ ان کی آنکھیں ایشوریا رائے جیسی ہیں لیکن ان کی اپنی شناخت ہے، وہ اپنے طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ اکشے کمار نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ وامیکا گبی نے فلم انڈسٹری میں طویل جدوجہد کے بعد جگہ بنائی ہے، پہلے پنجابی فلموں میں کام کیا اور پھر ہندی، تیلگو اور تمل کے مختلف پراجیکٹس میں اپنی صلاحیتیں منوائیں۔ واضح رہے کہ موازنے کی بحث اُس وقت دوبارہ شروع ہوئی جب فلم ’بھوت بنگلہ‘ میں 58 سالہ اکشے کمار کو 32 سالہ وامیکا گبی کے ساتھ کاسٹ کیا گیا جس نے بالی وڈ میں عمر کے فرق کے پرانے تنازع کو ہوا دی۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے اکشے کمار نے سوال کیا کہ تو کیا ہوا؟ کیا ہم نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا؟ ہالی وڈ میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، کبھی کبھی یہ اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور اصل زندگی میں بھی بہت سے لوگ اپنے سے بڑی یا چھوٹی عمر کے ساتھیوں سے شادی کرتے ہیں۔ بالی وڈ سُپر اسٹار نے اداکارہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سینز کیلیے مسلسل مشق کرتی ہیں اور کام کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ انہوں نے وامیکا گبی کی لگن کا موازنہ اداکارہ تبو سے کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments