سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مرکز اور یوپی کی بی جے پی حکومتوں کو تعمیراتی کاموں اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی دور حکومت میں کئی سرکاری منصوبے اور تعمیراتی کام معیار کی کمی اور بدعنوانی کی زد میں ہیں۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’آج تک‘ کی خبر کا ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس کی سرخی ہے ’’اترپردیش: 5 سال میں 7 ایئرپورٹ کھلے اور اب 6 پر پروازیں بند ہیں۔‘‘ اس کے کیپشن میں سابق وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ ’’ہوا ہوائی ہو گئے ہوائی اڈے! دراصل بی جے پی حکومت میں کوئی بھی منصوبہ یا تعمیراتی کام صرف سرکاری خزانے سے پیسے نکالنے کا ذریعہ ہوتا ہے، تاکہ بدعنوانی پر پردہ ڈالا جا سکے۔ اسی لیے بی جے پی کی بنائی ہوئی پانی کی ٹنکیاں گر رہی ہیں یا ان سے مسلسل دھاریں پھوٹ رہی ہیں۔‘‘ اکھلیش یادو نے مزید لکھا کہ ’’مندر سے لے کر پارلیمنٹ تک کی چھتیں ٹپک رہی ہیں۔ سڑکیں بدحال ہیں اور بی جے پی کے بنائے ہوئے ایکسپریس وے لاگت اور کمیشن خوری کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشنوں کی دیواریں زمین بوس ہو رہی ہیں، ایئرپورٹس کے شیڈس گر جاتے ہیں یا ان کے بند ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔‘‘ ایس پی سربراہ کے مطابق بی جے پی والوں اور ان کے ٹھیکیداروں کا خفیہ نعرہ ہے ’پیسہ بٹا، بجٹ صفا‘۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی نام نہاد ڈبل انجن حکومت کو اپنا اشتہاری نعرہ بدل کر اب یہ لکھنا چاہیے ’تباہی کی رفتار بے مثال، ڈبل انجن کی لوٹ مار۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو