Activities

ہوڑہ مولانا آزاد سیوا سمیتی کی جانب سے تین سو طلبا وطالبات کی ان کی کامیابی پر ایوارڈ سے نوازا گیا

ہوڑہ مولانا آزاد سیوا سمیتی کی جانب سے تین سو طلبا وطالبات کی ان کی کامیابی پر ایوارڈ سے نوازا گیا

ہوڑہ مولانا آزاد سیوا سمیتی کی جانب سے اس سال بھی تین سو طلبا و طالبات کے درمیان ان کی شاندار کامیابی پر انعامات سے نوازا گیا ۔ انہیں سرٹیفیکٹ، مومنٹو کے علاوہ سرٹیفیکٹ دیئے گئے ہیں۔ یہ ادارہ گزشتہ پچیس برسوں سے اس طرح کا پروگرام کرتا آرہا ہے۔کانگریس کے رہنما پریہ رنجن داس منشی نے سمیتی کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔ان کے زمانے سے ہی یہ ادارہ کام کر تا آرہا ہے۔ یہاںسبھی زبان کے طلبا و طالبات کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اردو کے علاوہ ہندی میڈیم اور بنگلہ میڈیم کے طلبا و طالبات کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر ادارہ کے روح رواں اور انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے سکریٹری ڈاکٹر واصف اختر نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ سبھی نے مل کر اس پروگرام کو کامیابی بنا یا۔ انہوں نے کہا کہ بالی میونسپلٹی کے پانچ وارڈوں کے بچوں کو ایارڈ دیا گیا ۔ سولہ نمبر سے لے کر اکیس نمبر وارڈ کے بچوں کو ایوارڈ دیا گیا ۔ یہ سلسلہ انیس سو پچاسی سے چل رہا ہے۔یہ ادارہ تعلیم کے کام کےلئے قائم کیا گیا تھا۔ اسی وقت سے یہ اپنا کام کر رہا ہے۔ ایک زمانے میں علاقے میں غنڈوں کا راج تھا۔ آئے دن یہاں بم اندازی ہوتی تھی۔ آج حالت یہ ہے کہ یہاں بچوں نے ڈبلیو بی سی ایس پاس کیا ہے۔ نیٹ میں چار بچوں نے کوالیفائی کیا۔ آج یہ ماحول ہوگیا ہے کہ کئی لڑکے ڈاکٹر ، انجینئر ہوگئے۔ انہو ںنے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہاں ایک ٹی ایچ میموریل اسکول تھا۔ اس کی تعلیم کا معیار ایک زمانے میں بہتر تھا لیکن اب ریزلٹ خراب ہورہے ہیں ۔یہاں پڑھائی کا معیار گر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلا م آزاد تھے۔ ان ہی کے نام سے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج طالبات کی تعداد ایجوکیشن میں زیادہ ہے۔ لڑکوں کی اس میں دلچسپی کم ہورہی ہے۔ اس پر توجہ دین کی ضرورت ہے۔ اس سے سماجی توازن بگڑجانے کا امکان ہے۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں کو تعلیم میں برابر ہونے کی ضرورت ہے۔ تبھی سماج کا بیلنس برقرار رہ سکتاہے۔ اس پروگرا م میں علاقے کے ایم ایل اے رانا چٹرجی، ترنمول کانگریس کے رہنما اور ایم ایل اے کلیان گھوش وغیرہ نے شرکت کی۔ کل ملا کر یہ تقسیم انعامات کا یہ پروگرام کافی کامیاب رہا

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments