Entertainment

’ٹو مچ‘ کے گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کر لیا

’ٹو مچ‘ کے گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کر لیا

لندن: مشہور و معروف انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار و ریپر اوکلی نیل سیزر- سو، جو پیشہ ورانہ طور پر سینٹرل سی کے نام سے مشہور ہیں نے اسلام قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل سی نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کرلیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوگیا ہوں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے کلمہ شہادت کے جملے ادا کئے۔ واضح رہے کہ سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لریکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے ہمراہ لائیو اسٹریم کے دوران موجود دوستوں نے اسلام قبول کرنے پر انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments