نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے تل ابیب میں اسرائیل کے سابق انٹیلیجنس سربراہ گونن بین اضحاک خطاب کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں اسرائیلی جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ یہ سب لوگ نیتن یاہو کی وجہ سے فکر مند ہیں۔ شین بیت کے سابق سربراہ بین اضحاک نے ایک دفعہ حماس کے شریک بانی کے بیٹے کو مقبوضہ مغربی کنارے میں حملے سے روکا تھا۔ نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ان کی دائیں بازو کی اتحادی حکومت کے بھی خلاف ہیں۔ 53 سالہ مودین نے اس دوران 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہا 'نیتن یاہو یقیناً اسرائیلی ریاست کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ مجھ پر یقین کریں میں نے دوسری انتفاضہ کے دوران چند بہت بڑے دہشت گردوں کو پکڑا تھا۔' مودین 2002 اور 2005 کے درمیان فلسطینی انتفاضہ کا ذکر کر رہے تھے۔ بین اضحاک نے کہا 'میں جانتا ہوں کہ دہشت گردی کیا ہے اور دہشت گرد کون ہیں۔ میرے خیال میں نیتن یاہو نے اسرائیل کو تباہی کی طرف گھسیٹ دیا ہے۔' انہوں نے نیتن یاہو کی حالیہ عرصے میں امریکہ کے ساتھ کشیدگی کا بھی حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا 'جس طرح صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کے لیے گولہ بارود کو روکا ہے اس پر میرے سمیت بہت ساروں کا یہ یقین ہے کہ اسرائیل کے لیڈر کو اب گھر جانا چاہیے۔' بین اضحاک کا مزید کہنا تھا 'جوبائیڈن اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ہے اور نیتن یاہو نے اس کے منہ پر تھوکا ہے۔ نیتن یاہو انتہائی قریبی تعلقات کو تباہ کر رہا ہے جو ہمارے امریکہ کے ساتھ ہیں۔' بین اضحاک نے مزید کہا 'ہر چیز اس وقت پھٹنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ مغربی کنارے اور غزہ میں اس وقت فوج کی حکمرانی ہے، یہ بہت کافی ہے۔ اب ہمیں کوئی حل نکالنا ہوگا۔' انہوں نے نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ 'وہ حماس کو خود طاقت دے رہے ہیں۔ تاکہ اس کے خطرے کی وجہ سے خود ایک اقتدار میں رہ سکیں۔ نیتن یاہو صرف اپنا سوچتے ہیں۔ انہیں اپنے مجرمانہ مقدمات کی بڑی پریشانی ہے کہ وہ ان کے ہوتے ہوئے سیاست میں کس طرح اپنی بقا ممکن بنا سکتے ہیں۔'
Source: social media
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا
کینسر میں مبتلا شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن کو اپنے فرائض سونپ دیے
امریکا یوکرین میں مزید ہتھیار بھیجے گا: امریکی صدر
اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان، ایرانی فوج ہائی الرٹ
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، کہا- آپ اس کے مستحق ہیں
ٹیکساس میں سیلاب سے 104 افراد ہلاک، کیمپ مائسٹک میں بچوں سمیت درجنوں لاپتہ
ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، 76 ارب ڈالر کا نقصان
غزہ: 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 49 فلسطینی شہید، 262 زخمی
طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘
یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ
’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دی ہیگ، ترک صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس
اسرائیل جنگ پر واپس آئے گا یا نہیں فیصلہ ایران کے طرزِعمل پر ہوگا،نیتن یاہو پر نہیں: گینٹز