ممبئی13جون: پنجاب نیشنل بینک کے ۱۲۳ کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ معاملے میں مفرور ہیرا تاجر نیرو مودی اور اس سے وابستہ کمپنیوں کو بڑی قانونی راحت ملی ہے ۔ ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے اس مقدمے میں انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت عائد الزامات کو خارج کرتے ہوئے معاملہ مجسٹریٹ عدالت منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ سی بی آئی نے خود عدالت سے درخواست کی تھی کہ تحقیقات کے دوران پنجاب نیشنل بینک کے کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت جرم ثابت کرنے کے لئے کوئی قابلِ اعتماد ثبوت نہیں ملا۔ ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ اب چارج شیٹ صرف نجی افراد کے خلاف دائر کی جائے گی، اسلئے مقدمہ خصوصی سی بی آئی عدالت کے دائرہ¿ اختیار میں نہیں رہتا۔خصوصی عدالت نے سی بی آئی کے مو¿قف سے اتفاق کرتے ہوئے نیرو مودی، اس کی کمپنیوں اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ختم کر دیے اور رجسٹرار کو ہدایت دی کہ مقدمہ مزید کارروائی کے لئے مجسٹریٹ عدالت منتقل کیا جائے ۔ تاہم دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش سے متعلق الزامات بدستور برقرار رہیں گے ۔یہ مقدمہ پنجاب نیشنل بینک کے اُس شکایت نامے کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ نیرو مودی، روی شنکر گپتا، وپل امبانی اور فائر اسٹار گروپ کی مختلف کمپنیوں کے ڈائریکٹروں اور عہدیداروں نے بینک۱۲۳ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ شکایت کے مطابق کمپنیوں کو فراہم کی گئی قرض سہولتوں کا استعمال منظور شدہ مقاصد کے بجائے دیگر مالی لین دین کے لئے کیا گیا تھا۔عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد مقدمہ اب صرف نجی افراد کے خلاف فراڈ اور سازش کے الزامات تک محدود ہو گیا ہے ۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نیرو مودی کو مکمل بریت نہیں ملی ہے ، بلکہ صرف انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت لگائے گئے الزامات ختم ہوئے ہیں، جبکہ اصل فراڈ کیس کی سماعت مجسٹریٹ عدالت میں جاری رہے گی
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات