Sports

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 32 رنوں سے شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 32 رنوں سے شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا

دبئی، 20 اکتوبر ; امیلیا کیر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو فائنل میں جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دے کر خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا، امیلیا کیر کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر 'پلیئر آف دی میچ' سے نوازا گیا۔ نیوزی لینڈ کے 158 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولورڈ اور تیجمن برٹس نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 51 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں فرین جونز نے تیجمن برٹس 17 کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا دیا۔ 10ویں اوور میں امیلیا کیر نے لورا وولورڈ (33) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ اینیکا بوش (9)، ماریجان کیپ (8)، نادین ڈی کلرک (6)، سن لوس (8)، اینری ڈرکسن (10) اور سینالو جافتا (6) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 126 رنز بنا سکی اور 32 رنز سے میچ ہار گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر اور روزمیری مائر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن کارسن، فران جوناس اور بروک ہالیڈے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ آج یہاں اس سے قبل نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے دوسرے ہی اوور میں جارجیا پیلمر (9) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی امیلیا کیر نے سوزی بیٹس کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا۔ این ملابا نے آٹھویں اوور میں سوزی بیٹس (32) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ کپتان سوفی ڈیوائن (6) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ امیلیا کیر نے 38 گیندوں میں (43) اور بروک ہالیڈے نے 28 گیندوں میں (38) رنز بنائے۔ میڈی گرین (12) اور ازابیلا گیج (3) رنز بناکرناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 158 رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے این ملابا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آیابونگا کھاکا، کلوئی ٹریون اور نڈین ڈی کلرک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments