National

نینی تال میں روزگار پر منڈلاتے خطرات: گیس کی قلت سے ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند، کاروباری طبقہ پریشان

نینی تال میں روزگار پر منڈلاتے خطرات: گیس کی قلت سے ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند، کاروباری طبقہ پریشان

کرممشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ۔اسرائیل جنگ کے سبب توانائی کی عالمی منڈی میں مچے کہرام کے درمیان ہندوستان میں ایل پی جی کے حوالے سے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ کئی مقامات پر لوگ سلنڈر کے لیے گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنے کے بعد بھی خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں۔ اس دوران دنیا کا مشہور سیاحتی شہر نینی تال بھی اسی طرح کے بحران سے دوچار ہے۔ حالانکہ حکومت کا کہنا ہے کہ گیس وافر مقدار میں موجود ہے۔ شہر میں گھریلو اور کمرشل گیس سلنڈروں کی سپلائی میں خلل کی وجہ سے شہر کی رفتار سست پڑ نے لگی ہے۔ خاص طور پر ملی تال علاقے میں گیس کی قلت کی وجہ سے کئی ریسٹورنٹ، ڈھابے اور کھانے پینے کی چھوٹی موٹی دکانیں بند ہونے لگی ہیں۔ سیاحتی سیزن سے عین قبل پیدا ہونے والے اس بحران نے ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کے ساتھ ساتھ ان سینکڑوں خاندانوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے جن کی روزی روٹی ان دکانوں پر منحصر ہے۔ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ اگر جلد کوئی حل نہیں ہوا تو صورتحال خوفناک شکل اختیار کرسکتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments