National

نیٹ کا دوبارہ امتحان اکیس جون کو ہوگا، این ٹی اے نے کیا اعلان

نیٹ کا دوبارہ امتحان اکیس جون کو ہوگا، این ٹی اے نے کیا اعلان

نئی دہلی: نیٹ پیپر لیک معاملے کے بعد مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال سے نیٹ امتحان او ایم آر شیٹ کے بجائے مکمل طور پر کمپیوٹر بیسڈ ہوگا۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں اس اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ نیٹ کا امتحان، جو پہلے 3 مئی کو منعقد ہوا تھا، پیپر لیک کے انکشاف کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ اب یہ امتحان دوبارہ 21 جون کو لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طلبہ کے مفاد میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کر دی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پریس کانفرنس میں کئی اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ دوبارہ ہونے والے امتحان کے لیے طلبہ کو اپنی سہولت کے مطابق امتحانی شہر منتخب کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا، جبکہ ایڈمٹ کارڈ 14 جون تک جاری کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امتحان میں طلبہ کو 15 منٹ کا اضافی وقت بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو این ٹی اے کو اطلاع ملی تھی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کچھ سوالات اصل امتحانی پرچے سے ملتے جلتے ہیں۔ اس کے بعد حکومت اور این ٹی اے نے فوری تحقیقات شروع کیں اور ریاستی ایجنسیوں سے رابطہ کیا۔ جب یہ واضح ہوگیا کہ سوالیہ پرچہ لیک ہوا ہے تو حکومت نے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا تاکہ ایماندار طلبہ کے مستقبل پر کوئی آنچ نہ آئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments