Sports

نتیش -سندر کی شاندار اننگز کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف فالوآن بچالیا

نتیش -سندر کی شاندار اننگز کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف فالوآن بچالیا

میلبورن، 28 دسمبر : نتیش کمار ریڈی (ناٹ آؤٹ 85) اور واشنگٹن سندر (40 ناٹ آؤٹ) کی مشکل وقت میں کھیلی گئی شاندار اننگز کی بدولت ہندستان نےآسٹریلیاکے خلاف فالوآن بچالیا۔ چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو چائے کے وقفےتک ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر 326 رنز بنا لیے تھے اور اب وہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 474 رنز کے اسکور سے 148 رنز پیچھے ہے۔ ہندستان کو کل کے پانچ وکٹ پر 164 رن کے اسکور سے کھیل کا آغاز کیا۔آج کھیل کے تیسرے اوور میں ٹیم انڈیا کو اس وقت دھچکہ لگا جب رشبھ پنت (28) اسکاٹ بولانڈ کی گیند پر لیون کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ حالانکہ امپائر نے رشبھ کو شبہ کا فائدہ دیا لیکن امپائر کو آسٹریلیا کی طرف سے لیا گیا ریویو قبول کرنا پڑا۔ دوسرے سرے پر رویندرا جڈیجا (17) نے چند اوورز تک جدوجہد کی لیکن وہ بھی نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ اس بار ہندوستان نے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو چیلنج کیا لیکن اسے ریویو کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ بعد میں واشنگٹن سندر نتیش رانا کا ساتھ دینے آئے جو پہلے ہی کریز پر موجود تھے اور دونوں بلے بازوں نے کھانے کے وقفے اور چائے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے وقت گزارا۔ اس دوران نتیش نے 81 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس دوران آسٹریلیا نے خطرناک جوڑی کو توڑنے کے لیے باؤلرز کو تبدیل کرکے بہت سی کوششیں کیں اور 80 اوورز کے بعد نئی گیند سے دونوں کو ڈرانے کی کوشش کی لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ چائے کے وقفے تک ہندوستانی اننگز کے 97 اوور مکمل ہو چکے تھے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments