پٹنہ: بہار میں ایک تقریب کے دوران خاتون مسلم ڈاکٹر کے چہرے سے بلا اجازت حجاب ہٹانے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپوزیشن کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے پیر کو اس واقعے کا ایک ویڈیو پوسٹ کر کے نتیش کمار پر شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔ آر جے ڈی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر لکھا کہ "نتیش کمار کو کیا ہو گیا ہے؟ کیا ان کی دماغی حالت اب بالکل ہی قابل رحم حالت میں پہنچ چکی ہے، یا نتیش بابو اب سو فیصد سنگھی بن چکے ہیں؟" سی ایم نتیش کمار نے پٹنہ میں ایک تقریب کے دوران آیوش کے 1,283 ڈاکٹروں کو تقرری نامہ حوالے کیا۔ یہ تقریب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تاہم اس ایونٹ سے متعلق وزیر اعلیٰ کا ایک ویڈیو موضوع بحث بن گیا۔ اس میں نتیش کمار کو ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھ رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے خاتون مسلم ڈاکٹر نصرت کو تقرری نامہ دیتے ہیں۔ بعد ازاں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'یہ کیا ہے؟' اتنا کہتے ہی وہ خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب نیچے کھینچ دیتے ہیں۔ اس دوران ان کے پیچھے کھڑے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی، جب کہ پاس میں کھڑے وزیر صحت منگل پانڈے اور دیگر افسران ہنستے ہوئے نظر آئے۔ آر جے ڈی لیڈر مرتیونجے تیواری نے اس واقعے پر نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خواتین کی مسلسل توہین کر رہے ہیں اور اب بہار کو سنبھالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ آر جے ڈی نے کہا کہ آئینی عہدہ پر فائز شخص کا اس طرح کا رویہ غیر مناسب ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان اعجاز احمد نے بھی اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ فیس بک پوسٹ میں آر جے ڈی نے لکھا کہ نتیش کمار کی ذہنی حالت قابل رحم ہے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ رویہ خواتین کے وقار کے خلاف ہے۔ کانگریس پارٹی نے بھی اس ویڈیو پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کانگریس نے لکھا کہ جب ایک خاتون ڈاکٹر اپنا تقرری نامہ لینے آئی تو وزیر اعلیٰ نے اس کا حجاب کھینچ لیا۔ کانگریس نے سوال کیا کہ جب ریاست کا وزیر اعلیٰ عوامی اسٹیج پر اس طرح کا برتاؤ کرے گا تو خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کیا جائے گا۔ پارٹی نے اس واقعے کے لیے نتیش کمار سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو