بہار میں قیادت کی تبدیلی اور سمراٹ چودھری کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد این ڈی اے کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کی ایک سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب ہوا، جس میں جے ڈی یو کے امیدوار کنہیا پرساد کو شکست دینے میں آر جے ڈی کے امیدوار سونو رائے کامیاب رہے۔ بھوجپور-بکسر کی ایم ایل سی سیٹ پر اب آر جے ڈی کا قبضہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھوجپور-بکسر لوکل باڈیز کی قانون ساز کونسل سیٹ پر جے ڈی یو کا قبضہ تھا۔ اس سیٹ سے جے ڈی یو کے رادھا چرن ساہ ایم ایل سی تھے، جو 2025 کے اسمبلی انتخاب میں رکن اسمبلی (ایم ایل اے) منتخب ہو گئے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے ایم ایل سی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کی وجہ سے یہ ضمنی انتخاب ہوا ہے۔ قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب میں جے ڈی یو اور آر جے ڈی سمیت 6 امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ سمراٹ چودھری کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بہار میں یہ پہلا انتخاب ہوا ہے، جس میں این ڈی اے کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آر جے ڈی کے سونو رائے نے تقریباً 340 ووٹوں سے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ ایم ایل سی ضمنی انتخاب میں ووٹرس (مکھیا، وارڈ ممبرز، بی ڈی سی وغیرہ) تھے، جو اقتدار میں شامل جے ڈی یو کے امیدوار کنہیا ساہ کے بجائے اپوزیشن آر جے ڈی کے سونو رائے کے حق میں کھڑے نظر آئے۔ بنیادی مقابلہ آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے درمیان ہی مانا جا رہا تھا، جس میں اپوزيشن نے بازی مار لی۔ بھوجپور اور بکسر کا علاقہ سیاسی طور پر کافی سرگرم مانا جاتا ہے۔ این ڈی اے جو کہ فی الحال بہار کے اقتدار میں ہے۔ بی جے پی کے سمراٹ چودھری کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد یہ پہلا انتخاب ہوا ہے۔ 2025 کے اسمبلی انتخاب میں شکست کے بعد آر جے ڈی کے لیے ایم ایل سی کا ضمنی انتخاب جیتنا کسی آب حیات سے کم نہیں ہے اور جے ڈی یو کا ہارنا این ڈی اے کے لیے ایک بڑا نفسیاتی جھٹکا ہے۔ سونو رائے کی جیت پر آر جے ڈی کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔ آر جے ڈی کے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے لکھا گیا کہ ’’بھوجپور-بکسر لوکل باڈیز انتخابی حلقے میں راشٹریہ جنتا دل کے امیدوار جناب سونو کمار رائے کی شاندار جیت پر انہیں اور راشٹریہ جنتا دل کے تمام کارکنان اور حامیوں کو جیت کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ یہ سیٹ ایم ایل سی رادھا چرن ساہ کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ وہ سندیش اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دیا تھا۔ جے ڈی یو نے رادھا چرن ساہ کے بیٹے کنہیا پرساد کو ہی ضمنی انتخاب میں امیدوار بنایا تھا۔ پارٹی اپنی فتح یقینی مان کر چل رہی تھی لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر آر جے ڈی کے امیدوار سونو کمار رائے کی بات کریں تو وہ سابق ایم ایل سی لال داس رائے کے بیٹے اور آر جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی وجیندر یادو کے داماد ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات