بہار کی سمراٹ چودھری کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں کابینہ توسیع اور محکموں کی تقسیم کے بعد سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار نے باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری حاصل کر لی ہے۔ طویل عرصے تک سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے والے نشانت کمار کو ریاست کا نیا وزیر صحت بنایا گیا ہے۔ ان کی تقرری کے فوراً بعد آر جے ڈی نے جے ڈی یو اور بی جے پی پر کنبہ پروری کو لے کر طنزیہ حملہ شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ نشانت کمار اس وقت بہار اسمبلی یا قانون ساز کونسل، کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں، لیکن آئینی ضابطے کے مطابق انہیں چھ ماہ کے اندر کسی ایک ایوان کی رکنیت حاصل کرنا ہوگی۔ سیاسی حلقوں میں ان کی تقرری کو نتیش کمار کے ممکنہ سیاسی جانشین کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ نشانت کمار کی وزارت کو لے کر سب سے زیادہ بحث اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ جے ڈی یو اور بی جے پی برسوں سے لالو یادو خاندان پر کنبہ پروری کے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔ اب آر جے ڈی نے اسی معاملے پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جماعتیں خاندانی سیاست کے خلاف تقریریں کرتی تھیں، وہ خود اقتدار میں اپنے خاندان کو آگے لا رہی ہیں۔ آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے نشانت کمار کو وزیر بننے پر مبارکباد دی اور لکھا کہ ’عوامی جدوجہد‘ کے بعد انہیں وزارت ملی ہے۔ پارٹی نے طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ برسوں تک دوسروں پر کنبہ پروری کا الزام لگانے والے اب خود اسی راستے پر چل پڑے ہیں۔ آر جے ڈی نے لکھا، ’’تقریباً 500 برسوں سے زمین پر جدوجہد کرنے والے اور 140 کروڑ ووٹ لے کر آنے والے نشانت کمار کو وزیر بننے پر مبارکباد۔” پارٹی نے اس کے ذریعے جے ڈی یو اور بی جے پی پر کنبہ پروری کا الزام دہرایا۔ سیاسی مبصرین اس تقرری کو نتیش کمار کی مستقبل کی حکمت عملی سے بھی جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ حالیہ سیاسی تبدیلیوں اور نتیش کمار کے استعفیٰ کے بعد بہار کی سیاست میں نئی صف بندی سامنے آئی ہے، جس میں سمراٹ چودھری وزیر اعلیٰ بنے ہیں جبکہ جے ڈی یو اور بی جے پی نے اقتدار کی نئی شراکت داری قائم کی ہے۔ کابینہ میں محکموں کی تقسیم بھی خاصی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ جے ڈی یو نے طویل عرصے تک تعلیم محکمہ اپنے پاس رکھا تھا، لیکن اس بار یہ محکمہ بی جے پی کے حصے میں گیا ہے۔ بی جے پی کے متھلیش تیواری کو وزیر تعلیم بنایا گیا ہے جبکہ جے ڈی یو کو محکمہ صحت حاصل ہوا، جس کی ذمہ داری نشانت کمار کے سپرد کی گئی۔ اس کے علاوہ وجے سنہا کو زراعت، وجندر پرساد یادو کو مالیات، شروَن کمار کو دیہی ترقی، آشوک چودھری کو خوراک و صارفین تحفظ اور شریئسی سنگھ کو صنعت و کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے عمومی انتظامیہ، کابینہ سکریٹریٹ، نگرانی اور شہری ہوا بازی سمیت کئی اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات