National

نتیش کمار عوام سے معافی مانگیں: میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق

نتیش کمار عوام سے معافی مانگیں: میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق

سرینگر : میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب ایک خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب کھینچنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان اس معاملے میں معافی مانگنے کو کہا ہے۔ میرواعظ نے زبردست نقاب ہٹانے کو ’’انسانی وقار، عزت نفس اور اخلاقی حدود کی سریحاً خلاف ورزی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’اختیار، طاقت یا دفتر کا کوئی عہدہ کسی دوسرے شخص کی عزت نفس میں مداخلت کا حق نہیں دیتا۔‘‘ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ ’’جب عوام کے وقار کو پامال کیا جاتا ہے - خاص طور پر کسی صاحب اختیار کے ذریعے - تو یہ معاشرے میں ایک پریشان کن اور خطرناک پیغام دیتا ہے۔‘‘ میرواعظ نے کہا کہ ’’یہ اخلاقی ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ اس خاتون سے اپنے فعل کے لیے معافی مانگیں اور ان تمام عناصر کو جو اس غیر اخلاقی عمل کو نام نہاد ترقی کے نام پر دفاع کر رہے ہیں اس روش کو انہیں ترک کرنا چائیے۔‘‘ میرواعظ کشمیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کی حرکتوں پر معافی مانگنے کے بجائے بعض سیاسی جماعتیں اور میڈیا ادارے بہار کے وزیر اعلیٰ کے اس فعل کو ’خواتین کو بااختیار بنانے‘ کا نام دیکر غلط انداز میں جواز فراہم کرنے کوشش کر رہے ہیں اور معاملے کو جان بوجھ کر حجاب کے مسلے سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میرواعظ کے مطابق ’’یہ طرز عمل بد نیتی پر مبنی ہے اور اسلام اور مسلم خواتین کے بارے میں ایک محدود سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسی سوچ متعصبانہ ذہنیت اور اسلام کے بارے میں ان کی محدود سمجھ کو مزید بے نقاب کرتی ہے۔‘‘ قبل ازیں، پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر، التجا، نے بھی نتیش کمار کے فعل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کوٹھی باغ، سرینگر کے پولیس اسٹیشن میں تحریری طور شکایت درج کی جس میں انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔

Source: sociall media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments