نتیش کابینہ میں قلمدانوں یعنی محکموں کی تقسیم ہو گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے لیے جنتا دل یو اور بی جے پی میں رسہ کشی کی خبریں سامنے آ رہی تھیں، جس میں فتح بی جے پی کو ہاتھ لگی ہے۔ یعنی وزارت داخلہ بی جے پی کے حصہ میں چلی گئی ہے۔ سمراٹ چودھری کو وزارت داخلہ، سنجے ٹائیگر کو وزارت محنت وسائل، منگل پانڈے کو وزارت صحت و قانون، سریندر مہتا کو وزارت مویشی و ماہی وسائل اور نتن نوین کو وزارت سڑک تعمیرات کی ذمہ داری ملی ہے۔ بی جے پی کی نمائندگی کرنے والے چودھری اب نتیش کمار حکومت میں امن و امان اور داخلی سلامتی کی نگرانی کریں گے۔20 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب نتیش کمار نے محکمہ داخلہ برقرار نہیں رکھا ہے۔ دیگر اہم لیڈران کی بات کریں تو وجئے کمار سنہا کو وزارت برائے کانکنی، دلیپ جیسوال کو وزارت صنعت، رام کرپال یادو کو وزارت زراعت، شریئسی سنگھ کو وزارت کھیل و یوتھ اور ارون شنکر پرساد کو وزارت سیاحت و آرٹس کا ذمہ سونپا گیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ نتیش کمار کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے ایسا پہلی بار ہوا ہے جب وزارت داخلہ ان کے پاس نہیں ہے۔ محکمہ گنا صنعت و محکمہ عوامی صحت ایل جے پی (رام ولاس) کے حصہ میں گیا ہے، جبکہ محکمہ مائنر آبی وسائل ہندوستانی عوام مورچہ اور محکمہ پنچایتی راج راشٹریہ لوک مورچہ کے حصہ میں گیا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو