نئی دہلی، 19 جنوری (: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قائم مقام صدر نتن نبین پیر کو پارٹی کے صدر کے انتخاب میں بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں نتن نبین کو مستقل اور کل وقتی صدر کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ اس سلسلے میں منگل کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں سب سے کم عمر صدر کی تاج پوشی کے پروگرام کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نتن نبین کے انتخاب کے باضابطہ اعلان کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کے عہدیداران، کارکنان سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی متوقع ہے ۔ انتخابی افسر ڈاکٹر کے لکشمن نے نامزدگی پرچوں کی جانچ کے بعد ایک اعلامیے میں اعلان کیا کہ اس عہدے کے لیے صرف نتن نبین کا ہی نامزدگی پرچہ داخل ہوا تھا جو درست پایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ووٹنگ کے عمل کی ضرورت نہیں رہی۔ نتن نبین کے حق میں نامزدگی پرچوں کے 37 سیٹ جمع کرائے گئے تھے جو جانچ کے بعد درست قرار پائے ۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا، سابق صدر راج ناتھ سنگھ، امت شاہ اور نتن گڈکری نے پارٹی کے دیگر سینئر رہنما¶ں کے ساتھ انتخابی افسر ڈاکٹر لکشمن کو نتن نبین کے نام کی تجویز کا پرچہ سونپا۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیر کرن رجیجو، دھرمیندر پردھان، بھوپیندر یادو، ہردیپ سنگھ پوری سمیت کئی دیگر سینئر بی جے پی رہنما بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر لکشمن کے مطابق قومی صدر کے انتخاب کا عمل 36 ریاستوں میں سے 30 ریاستوں میں پارٹی صدور کے انتخاب مکمل ہونے کے بعد شروع کیا گیا، جو کم از کم درکار 50 فیصد سے زیادہ ہے ۔ انتخابی پروگرام 16 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔ نامزدگی کے لیے آج دوپہر دو بجے سے شام چار بجے تک کا وقت مقرر تھا اور شام چار سے پانچ بجے کے درمیان نام واپس لینے کا وقت رکھا گیا تھا۔ نتن نبین کو 14 دسمبر کو قائم مقام صدر بنایا گیا تھا۔ قائم مقام صدر بنائے جانے کے بعد انہوں نے 16 دسمبر کو بہار کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس وقت وہ بہار اسمبلی میں بانکی پور نشست کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بی جے پی کی ریاستی اکائیوں کی جانب سے بھی نتن نبین کے نامزدگی کی توثیق کے پرچے پیش کیے گئے ۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، منوہر لال کھٹر، سی آر پاٹل سمیت کئی ریاستی سینئر رہنما حمایت کے لیے پہنچے ۔ بی جے پی صدر کے عہدے کے لیے موصولہ نامزدگی پرچوں کی جانچ شام چار سے پانچ بجے کے درمیان کی گئی۔ کسی دوسرے امیدوار کے نہ ہونے کی وجہ سے منگل 20 جنوری کو ووٹنگ کی رسمی کارروائی نہیں رہی۔ نامزدگی کا عمل شروع ہونے سے قبل اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ہریانہ کے وزیرِ اعلیٰ نایب سنگھ سینی، راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما، اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، گوا کے وزیرِ اعلیٰ پرمود ساونت اور مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ موہن یادو سمیت بی جے پی کے کئی دیگر سینئر رہنما پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے تھے ۔ نتن نبین کو بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی قائم مقام صدر مقرر کیا تھا۔ نِتِن نبین کی پیدائش ایک معزز سیاسی خاندان میں یکم ستمبر 1980 کو پٹنہ میں ہوئی۔ ان کے والد مرحوم نوین کشور پرساد سنہا بی جے پی کے سینئر رہنما تھے اور پٹنہ ویسٹ اسمبلی حلقے سے چار مرتبہ رکنِ اسمبلی رہے ۔ والد کی سیاسی وراثت اور عوامی خدمت کی روایت نے نِتِن نبین کو ابتدا ہی سے سیاست کی جانب راغب کیا۔ نِتِن نبین نے اپنی ابتدائی تعلیم نئی دہلی کے سی ایس کے ایم پبلک اسکول سے حاصل کی اور 12ویں جماعت تک کی تعلیم وہیں سے مکمل کی۔ والد کے انتقال کے بعد سال 2006 میں نِتِن نبین نے پٹنہ ویسٹ اسمبلی نشست سے ضمنی انتخاب جیت کر عملی سیاست میں قدم رکھا۔ حلقہ بندی کے بعد یہ نشست بانکی پور اسمبلی حلقہ بنی۔ اس کے بعد انہوں نے 2010، 2015، 2020 اور 2025 کے اسمبلی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں حاصل کیں۔ اس طرح وہ پانچ مرتبہ رکنِ اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور علاقے میں مضبوط عوامی بنیاد رکھتے ہیں۔ نِتِن نبین نے بہار حکومت میں کئی اہم وزارتوں کی کامیاب قیادت کی ہے ۔ وہ شہری ترقی و رہائش کے وزیر اور قانون و انصاف کے وزیر جیسے اہم محکموں کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ ان کے دورِ حکومت میں بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی سے متعلق کئی فیصلوں کو رفتار ملی۔ پارٹی تنظیم میں بھی نِتِن نبین کا فعال کردار رہا ہے ۔ وہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے پی یووا مورچہ) کے قومی جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں چھتیس گڑھ میں بی جے پی کا انتخابی انچارج بھی مقرر کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے تنظیم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نِتِن نبین اپنی شائستگی، زمینی سطح سے جڑا¶ اور مضبوط تنظیمی تجربے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ پارٹی اور حکومت دونوں سطحوں پر ان کا تجربہ انہیں بی جے پی قیادت میں ایک اہم چہرہ بناتا ہے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو