اپریل 2026 میں ہول سیل مہنگائی کی شرح میں اضافہ کی خبروں کے بعد کانگریس نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک سخت پوسٹ جاری کرتے ہوئے مہنگائی کے بڑھتے بوجھ کے لیے براہ راست مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا پورا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ کانگریس نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی کا ہنٹر چلنا شروع ہو گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ اپریل 2026 میں ہول سیل مہنگائی کی شرح بڑھ کر 8.30 فیصد ہو گئی ہے، جو گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ مہنگائی پر قابو پانے میں مرکزی حکومت ناکام رہی ہے۔ پارٹی نے مختلف شعبوں میں بڑھتی مہنگائی کے اعداد و شمار بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں پیش کیے ہیں۔ کانگریس کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء میں مہنگائی کی شرح 2.31 فیصد رہی، جبکہ مینوفیکچرڈ مصنوعات میں یہ شرح 4.62 فیصد تک پہنچ گئی۔ اسی طرح پرائمری آرٹیکلز میں مہنگائی 9.17 فیصد اور ایندھن و توانائی کے شعبے میں مہنگائی 24.71 فیصد درج کی گئی، جسے پارٹی نے انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ پٹرول، ڈیزل، گیس اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عام لوگوں کی جیب پر پڑ رہا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ روزمرہ کی زندگی پہلے ہی مہنگائی کی مار جھیل رہی ہے اور اب ہول سیل مہنگائی میں اضافہ مستقبل میں خوردہ مہنگائی مزید بڑھنے کا اشارہ دے رہا ہے۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں کانگریس نے تلخ رخ اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مجموعی طور پر نریندر مودی نے سارا بل عوام پر پھاڑ دیا ہے۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو راحت دینے کے بجائے معاشی بوجھ بڑھا رہی ہے۔ کانگریس نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو راحت مل سکے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات