National

’نریندر مودی نے ایک بار پھر ٹرمپ کے آگے سرنڈر کر دیا‘، چابہار بندرگاہ معاملہ میں کانگریس کا حملہ

’نریندر مودی نے ایک بار پھر ٹرمپ کے آگے سرنڈر کر دیا‘، چابہار بندرگاہ معاملہ میں کانگریس کا حملہ

مودی حکومت کے ذریعہ ایران کے چابہار بندرگاہ پر اپنا کنٹرول چھوڑنے کی خبروں پر کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’نریندر مودی نے ایک بار پھر ٹرمپ کے آگے سرنڈر کر دیا ہے۔‘‘ یہ حملہ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا ہے۔ چابہار بندرگاہ معاملہ میں کانگریس نے کئی پوسٹس کیے ہیں، جن میں سے ایک میں لکھا ہے کہ ’’خبروں کے مطابق ٹرمپ کے دباؤ میں نریندر مودی نے ایران کے چابہار بندرگاہ سے اپنا کنٹرول چھوڑ دیا ہے، خاموشی سے ویب سائٹ بھی بند کروا دی۔‘‘ اس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’اس بے حد اہم پروجیکٹ میں مودی حکومت نے ملک کی عوام کے 120 ملین ڈالر لگائے تھے، اور اب یہ سب برباد ہو گئے ہیں۔‘‘ ’ایکس‘ پر کیے گئے اس پوسٹ میں کانگریس نے کہا ہے کہ چابہار کوئی عام بندرگاہ نہیں ہے۔ یہ ہندوستان کو افغانستان اور سنٹرل ایشیا سے ایک اہم اور سیدھا سمندری راستہ دیتا ہے۔ اس سے ہم پاکستان کو بائپاس کر سکتے ہیں اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا مقابلہ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ نریندر مودی ٹرمپ کے دباؤ کے آگے جھک گئے اور ملک کا نقصان کر دیا۔ کانگریس نے وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت کے سامنے 2 تلخ سوالات بھی رکھے ہیں۔ کانگریس نے پوچھا ہے کہ ہندستان کی خارجہ پالیسی امریکہ کے وہائٹ ہاؤس سے کیوں طے کی جا رہی ہے؟ دوسرا سوال یہ پوچھا گیا ہے کہ نریندر مودی امریکہ کو ہندوستان پر دباؤ بنانے کی اجازت کیوں دے رہے ہیں؟

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments