ہندوستان میں کمر توڑ مہنگائی کے درمیان عام آدمی کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب ’امول‘ نے پورے ہندوستان میں دودھ کی قیمت 2 روپے فی لیٹر بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ نئی شرحیں 14 مئی سے نافذ ہو جائیں گی۔ ’امول‘ برانڈ کے تحت اپنی مصنوعات فروخت کرنے والے گجرات کو آپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن نے بڑھتے خرچ کو اس اضافہ کی وجہ بتایا ہے۔ اس اضافہ کے بعد ہر عام آدمی کی جیب پر بوجھ پڑے گا، کیونکہ دودھ ہر گھر میں روزانہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ’امول‘ دودھ کی قیمت میں اضافہ کے بعد کانگریس نے حملہ آور رخ اختیار کیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے ’وصولی‘ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ جاری کردہ پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی کا چابک پھر چلا ہے۔ کل سے آپ کو امول دودھ کے لیے 2 روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔‘‘ اس پوسٹ کے آخر میں لکھا گیا ہے ’’نریندر مودی کی وصولی جاری ہے۔‘‘ بہرحال، امول دودھ کے الگ الگ پروڈکٹ کی قیمت میں 1 سے 3 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امول تازہ کے نصف لیٹر دودھ کے پیکٹ کی قیمت 28 روپے سے بڑھ کر 29 روپے ہو جائے گی۔ امول تازہ ایک لیٹر دودھ کا پیکٹ 55 روپے کی جگہ 57 روپے میں ملا کرے گا۔ امول ٹی اسپیشل ایک لیٹر دودھ کی قیمت بھی 63 روپے سے بڑھ کر 66 روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح بھینس کے دودھ کے نصف لیٹر کی قیمت 37 روپے سے بڑھ کر 39 روپے ہوگی اور امول گولڈ نصف لیٹر دودھ کی قیمت 34 روپے سے بڑھ کر 35 روپے ہو جائے گی۔ امول شکتی کے نصف لیٹر دودھ کی قیمت بھی 34 روپے سے بڑھ کر 35 روپے ہوگی۔ امول نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے پورے ہندوستان میں دودھ کی قیمتیں 14 مئی سے 2 روپے فی لیٹر بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ اضافہ تقریباً 2.5 سے 3.5 فیصد فی لیٹر کا ہے، جو اوسط خوردنی شرح مہنگائی سے کم ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ’’قیمتوں میں یہ اضافہ دودھ کے پروڈکشن اور رسائی کے مجموعی خرچ میں اضافہ کے سبب کیا جا رہا ہے۔ اس سال مویشی کی غذا، دودھ کی پیکیجنگ کے سامانوں اور ایندھن کی قیمت میں بہت اضافہ ہوا ہے، جس سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات