National

نرسیں دل کا دورہ پڑنے والے مریض کو بچانے کے لیے بس سے کود گئیں

نرسیں دل کا دورہ پڑنے والے مریض کو بچانے کے لیے بس سے کود گئیں

نرسوں نے دل کا دورہ پڑنے والے مریض کو بچانے کے لے بس سے چھلانگ لگادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ میں دو نرسوں کی حاضر دماغی نے ٹریفک جام میں پھنسے 43 سالہ شخص کی جان بچا لی جسے دل کا دورہ پڑا تھا، دونوں نرسوں نے کے ایس آر ٹی سی بس سے چھلانگ لگائی اور اسپتال پہنچنے تک مریض کو سی پی آر دیا۔ یہ ڈرامائی بچاؤ بدھ کی صبح ایرناکولم ضلع میں ایم سی روڈ پر کالڈی پل کے قریب پیش آیا۔ انجا مالی کے ایل ایف اسپتال کی اسٹاف نرس انجلی بائیجو اور بنگلورو کی نرسنگ کی طالبہ آردرا راج بس میں سفر کر رہی تھیں جب انہوں نے ٹریفک میں پھنسی ایک کار کے پاس افراتفری دیکھی۔ کار کے اندر سینوج نامی شخص موجود تھا جو اوکل کے قریب تھنی پوزا میں لاٹری کی دکان چلاتا ہے، وہ سینے میں شدید درد اٹھنے کے بعد خود گاڑی چلا کر اسپتال جا رہا تھا لیکن ٹریفک جام ہونے پر وہ اسٹیئرنگ پر ہی بے ہوش ہو گیا۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دونوں نرسیں بس سے اتریں اور گاڑی کی طرف دوڑیں پھر سی پی آر دینا شروع کر دیا۔ انہوں نے کار کے اندر بھی سی پی آر کا عمل جاری رکھا جب وہ کار انجامالی کے ایک اسپتال کی طرف بڑھ رہی تھی جس سے سینوج کی جان بچانے میں مدد ملی یہاں تک کہ اسے ہنگامی طبی امداد مل گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے پر اس کی حالت میں بہتری کے آثار نظر آئے، مزید معائنے سے معلوم ہوا کہ دل کی شریان بند تھی، جس پر اس کی ہنگامی انجیو پلاسٹی کی گئی، توقع ہے کہ اسے مزید علاج کے لیے کسی بڑے طبی مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments