حیدرآباد: مرکزی وزیر فائنانس نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ کی پیشکش کے دوران ملک میں سات نئے ہائی اسپیڈ ریلوے کوریڈورس شروع کرنے کا ایک بڑا اعلان کیا ہے جس میں حیدرآباد کو پونے، چنئی اور بنگلور سے جوڑنے والے ہائی اسپیڈ بلٹ ریل کوریڈورس شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماحول دوست مسافر نظام کو فروغ دینے اور شہروں کے درمیان معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے یہ سات کوریڈورس تیار کئے جائیں گے جن میں ممبئی تا پونے، پونے تا حیدرآباد، حیدرآباد تا بنگلور، حیدرآباد تا چنئی، چنئی تا بنگلور، دہلی تا وارنسی اور وارنسی تا سلی گوڑی کے روٹس شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مال برداری کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مشرق میں دانکونی کو مغرب میں سورت سے جوڑنے والے ایک نئے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورکے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ اس وقت احمد آباد اور ممبئی کے درمیان ملک کے پہلے ہائی اسپیڈ کوریڈور پر کام جاری ہے جبکہ مشرقی اور مغربی فریٹ کوریڈورس پہلے ہی کئی ریاستوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو