National

نوی ممبئی میں شندے شیوسینا کو بڑا جھٹکا ، 20 عہدیداروں نے ایک ساتھ دیا استعفیٰ

نوی ممبئی میں شندے شیوسینا کو بڑا جھٹکا ، 20 عہدیداروں نے ایک ساتھ دیا استعفیٰ

ممبئی ، 9 جنوری: نوی ممبئی میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایک ناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا کو اس وقت بڑا سیاسی جھٹکا لگا جب پارٹی کے 20 عہدیداروں نے جمعہ کے روز اچانک اپنے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ پیش رفت عین نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران سامنے آئی ہے ۔استعفیٰ دینے والوں میں شیوسینا کے مقامی رہنما ملند سوریناتھ شامل ہیں، جو اب تک ایک ناتھ شندے کے قریبی اور سخت حامی مانے جاتے رہے ہیں۔ ملند سوریناتھ کے ساتھ ان کے حامیوں نے بھی شندے گروپ کی شیوسینا کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفے کے بعد ملند سوریناتھ نے بتایا کہ انہوں نے ہر مرحلے پر ایک ناتھ شندے کا ساتھ دیا، تاہم نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے پارٹی ٹکٹ کی درخواست کی تھی، جسے پارٹی قیادت نے مسترد کر دیا۔ اسی فیصلے سے دل برداشتہ ہو کر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوی ممبئی میں شندے کی شیوسینا سے کئی کارکن ناراض ہیں اور آئندہ دو دنوں میں مزید عہدیداروں کے استعفے سامنے آ سکتے ہیں، جس سے پارٹی کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments