بالی ووڈ اداکار عمران خان نے نوجوان نسل کی پسندیدگی کے تناظر میں فلم انڈسٹری کے 3 بڑے سپر اسٹارز ’خانز‘ کو ہدف تنقید بنالیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں 43 سالہ عمران خان نے کہا کہ تین بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامرخان نے 3 دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان تینوں اداکاروں کو اپنے کرداروں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل 70 سالہ شخص کو ہیرو نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔ بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ انہیں سمجھنا ہوگا کہ ایک عمر کے بعد مرکزی ہیرو کے کردار ناظرین خاص طور پر نوجوان نسل کےلیے پرکشش نہیں رہتے ہیں۔ اُن کاکہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی عمر اور تجربات سے مطابقت رکھتی کہانیوں اور کرداروں کے ساتھ خود کو زیادہ جڑا ہوا محسوس کرتی ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہی چیز اس بات کا فطری تقاضا ہے کہ سنیما میں جنریشن تبدیلی آئے، تینوں خانز کی شہرت اور وراثت بے مثال ہے مگر عمر کے ساتھ کرداروں اور اسٹارڈم کا بدلنا ناگزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں خانز کو اب فلموں میں ہیرو کے بجائے معاون یا مختلف نوعیت کے کرداروں کی طرف بڑھنا ہوگا اور یہی چیز موثر ثابت ہوگی۔ اداکار کی یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خانز کو باکس آفس پر ملے جلے نتائج کا سامنا ہے، یہی بات ناظرین کی ترجیحات کی عکاسی کرتی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں