بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے ان اطلاعات پر تنقید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کر اپنے ڈینش شوہر سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھاس بوئے کے ساتھ ڈنمارک شفٹ ہو گئی ہیں۔ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ تاپسی نے ان افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس وقت ممبئی میں موجود ہوں اور یہاں ڈوسا کھا کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے آج اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان رپورٹس پر کڑی تنقید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے شوہر سابق بیڈمنٹن پلیئر میتھاس بوئے کے ساتھ ڈنمارک شفٹ ہو گئی ہیں۔ تاپسی پنو نے تحریر کیا ہے کہ کیا کوئی اس سے کم جھوٹی اور کم سنسنی خیز سرخی ہو سکتی ہے؟ یہ ہیڈ لائن غلط ہو یا صحیح، لیکن پورٹل بہت تیز ہے، بہتر تھا کہ یہ آہستہ چلتے لیکن تحقیق تو کر لیتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم گرمیاں ڈنمارک اور سردیاں بھارت میں گزارتے ہیں، کیونکہ فلموں کے شوٹس سردیوں میں ہوتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بہتر ہوتا ہے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے تاپسی نے کہا کہ میں اس وقت ممبئی میں اپنے گھر پر ہوں، بس ممبئی کے اس گرم اور نم موسم میں صبح کے وقت ڈوسا کھا کر لطف اندوز ہورہی ہوں۔ واضح رہے کہ تاپسی اور میتھاس بوئے کی شادی مارچ 2024ء میں ہوئی تھی۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں