این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات میں کل 202 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی نے 89 سیٹیں حاصل کیں۔ نتیش کمار کی جنتا دل (یونائیٹڈ) 85 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ چراغ پاسوان کی پارٹی، لوک جن شکتی (آر) نے 19 جیتیں، یہ این ڈی اے میں تیسری سب سے بڑی پارٹی اور بہار میں چوتھی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ ہندوستانی عوام مورچہ نے پانچ اور راشٹریہ لوک مورچہ نے چار نشستیں جیتیں۔ پٹنہ،: بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے نے زبردست جیت حاصل کی. نئی حکومت کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بدھ کو این ڈی اے کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی، جس میں نتیش کمار کو لیڈر منتخب کیا گیا۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نتیش کمار جمعرات کے روز گاندھی میدان میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے سنٹرل ہال میں منعقدہ میٹنگ میں این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے تمام نو منتخب ایم ایل ایز موجود تھے۔ کئی سینئر لیڈران نے بھی شرکت کی۔ نتیش کمار کو متفقہ طور پر این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد سینئر لیڈران نے سی ایم نتیش کمار کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ اس سے پہلے بی جے پی اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹیوں نے الگ الگ میٹنگیں کیں۔ سمراٹ چودھری کو لیڈر اور وجے کمار سنہا کو ڈپٹی لیڈر منتخب کیا گیا، نتیش کمار جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے۔ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 20 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوگی۔ گاندھی میدان میں بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ عام اور سرکردہ لوگوں کے متوقع بھیڑ کو دیکھتے ہوئے مناسب تیاریاں کی جارہی ہیں۔ نتیش کمار نے نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج گاندھی میدان کا دورہ کیا۔ معائنہ کے دوران نتیش نے عہدیداروں سے اسٹیج پر مہمانوں کے بیٹھنے کے انتظامات اور فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات میں کل 202 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی نے 89 سیٹیں حاصل کیں۔ نتیش کمار کی جنتا دل (یونائیٹڈ) 85 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ چراغ پاسوان کی پارٹی، لوک جن شکتی (آر) نے 19 جیتیں، یہ این ڈی اے میں تیسری سب سے بڑی پارٹی اور بہار میں چوتھی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ ہندوستانی عوام مورچہ نے پانچ اور راشٹریہ لوک مورچہ نے چار نشستیں جیتیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو