National

نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا گئی

نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا گئی

آسام کے ضلع ہوجائی میں ہفتہ کی علی الصبح ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا، جہاں سائیرنگ-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا گئی۔ اس دردناک حادثے میں 8 ہاتھی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا۔: نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (NF Railway) کے مطابق، یہ واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 2:15 بجے پیش آیا۔ہاتھیوں کا ایک جھنڈ اچانک ٹرین کے سامنے آگیا۔ لوکو پائلٹ نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگائے، لیکن ٹرین کی رفتار کی وجہ سے وہ ہاتھیوں کو ٹکر مارنے سے نہ روک سکے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی لمڈنگ ڈویڑن کے سینئر ریلوے افسران اور جنرل مینیجر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو ٹرین کے دیگر حصوں میں منتقل کیا گیا اور صبح تقریباً 6:15 بجے ٹرین کو گوہاٹی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ اس حادثے کے باعث جمونامکھ-کامپور سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار سبھاش قدم نے بتایا کہ کئی ٹرینوں کے راستے تبدیل (Divert) کر دیے گئے ہیں۔ جنگلات کے محکمے اور ریلوے کی ٹیمیں ملبے کو ہٹانے اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments