ہندی رائٹرس ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیراہتمام 598 ویں مشاعرہ و کوی کاانعقاد نامپلی میں واقع ہندی پرچار سبھا کے آڈیٹوریم میں عمل میں آیا۔ڈاکٹر پرملتا سریواستو نے صدارت کی۔ ہندی رائٹرس اسوسی ایشن حیدرآباد کے کنوینر اور شاعر گووند اکشے نے نظامت کی اور خیرمقدم کیا۔انہوں نے تنظیم کی سرگرمیوں سے حاضرین کوواقف کروایا۔اس موقع پر کانپور (اتر پردیش) کے ادیب انوج کمار تیواری، شروتی کانت بھارتی اور خلش حیدرآبادی نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ملند پبلیکیشنز کے ڈائرکٹر شروتی کانت بھارتی نے کہا کہ یہ کہاوت بالکل سچ ہے کہ کسی بھی قوم کی طاقت ہمیشہ اتحاد میں ہوتی ہے۔ قوم میں اتحاد کی وجہ سے لوگوں نے بہت سے مشکل حالات میں بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ قومی اتحاد اورعالمی امن پر یہ ادبی اجلاس ومشاعرہ ایک اچھا قدم ہے۔ خلش حیدرآبادی نے کہا کہ ہندی رائٹرس ایسوسی ایشن حیدرآباد ایک پرانی تنظیم ہے جو ہندی اور اردو کے ادیبوں اور شاعروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ایک پل کا کام کررہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ ہندی قومی یکجہتی کی علامت ہے اور اس زبان کوسب کوسیکھنا چاہئے۔انوج کمار تیواری (کانپور، اتر پردیش) نے کہا کہ مجھے حیدرآباد میں ہندی سرگرمیاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہندی کو مقبول بنانے میں غیر ہندی بولنے والوں کا تعاون اہم اور قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر پرملتا سریواستو نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔اس موقع پرشعراءنے قومی یکجہتی اور عا لمی امن پر اپنی گیتیں،غزلیں او رمزاحیہ کلام پیش کیا۔مشاعرہ میں انجنی کمار گوئل، سنیل مشرا، دیپک چنڈالیہ والمیکی، گووند اکشے، ڈاکٹر ممتاز سلطانہ، ڈاکٹر پرملتا سریواستو، انیل کمار گپتا، شیو کمار تیواری کوہری، رتناکلا مشرا، آر۔ درگاراج پٹون، سہیل عظیم، تشکیل رزاقی، اروند کمار جیسوال، گووند مشرا، باسط علی رئیس، دنیش اگروال ششی، انوج کمار تیواری (کانپور، اتر پردیش)، آرتی کماری اور ستیہ نارائن کاکڑہ نے کلام پیش کیا۔اس موقع پر ہندی اور اردو کے شاعر انجنی کمار گوئل کوتلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی جانب سے کارنامہ حیات ایوارڈ ملنے پرمبار کباد پیش کی گئی۔ آخر میں رتناکلا مشرا نے سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
Source: social media
مولانا ابولکلام آزاد کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
گرو نانک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ٹی ای ڈی ایکس پر قومی کانفرنس
ہندی رائٹرس اسوسی ایشن کے زیراہتمام مشاعرہ وکوی سمیلن کاانعقاد
ممبئی میں حضرت شیخ مصری ر ح کے عرس کے ساتھ اللّٰہ کے ولیوں کے عرس کاجمعرات سے آغاز
سر سید احمد ہائی اسکول ہوڑہ میںیوم اطفال منایا گیا
الحراءپبلک اسکول دربھنگہ میںشکیب اکرم میموریل ایوارڈ۔2024کا انعقاد
مولانا ابولکلام آزاد کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
گرو نانک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ٹی ای ڈی ایکس پر قومی کانفرنس
ہندی رائٹرس اسوسی ایشن کے زیراہتمام مشاعرہ وکوی سمیلن کاانعقاد
ممبئی میں حضرت شیخ مصری ر ح کے عرس کے ساتھ اللّٰہ کے ولیوں کے عرس کاجمعرات سے آغاز
الحراءپبلک اسکول دربھنگہ میںشکیب اکرم میموریل ایوارڈ۔2024کا انعقاد
سنت رسول کانفرنس
مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ صنعت و حرفت کی بھی تعلیم دی جائے: مولانا فضل الرحیم مجددی
گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ کے زیر اہتمام یوم تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد شاندار پروگرام کا انعقاد